11:05 am
ماہرہ خان نے قومی ٹیم کے کپتان کی تعریفوں کے پُل باندھ دیئے

ماہرہ خان نے قومی ٹیم کے کپتان کی تعریفوں کے پُل باندھ دیئے

11:05 am


اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کے انگلستان میں منعقعد ہونے والے بکھنگم پیلس میں منعقدہ تقریب میں قومی لباس پہننے پر تعریف کئے بنا نہ رہ سکیں۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق ماہرہ خان نے اپنے ٹویٹر پیغام میں سرفراز احمد کی شلوار قمیض پہننے پر تعریف کیاور پاکستان ٹیم کی کامیابی کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔ سرفراز احمد کے قومی لباس اور پاکستانی شناخت کو اجاگر کرنے پر پاکستان میں فنکاروں، کھلاڑیوں اور دیگر لوگوں نے اسکا بھرپور خیرمقدم کیا ہے۔واضح رہے کہ بکھنگم پیلس میں منعقدہ تقریب میں قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے دوسرے کپتانوں کے بر عکس پینٹ کوٹ کی بجائے اپنا قومی لباس شلوار قمیض اور سبز کوٹ زیب تن کیا۔جس کے باعث وہ بالکل منفرد نظر آئے۔


 

تازہ ترین خبریں