07:33 am
’’بھارت‘‘ کیخلاف بھارتی عدالت پہنچ گیا

’’بھارت‘‘ کیخلاف بھارتی عدالت پہنچ گیا

07:33 am

اسلام آباد(نیو زڈیسک)بھارتیوں نے فلم ’’بھارت‘‘ پر اعتراض اٹھا دیا۔ سلمان خان کی فلم کی نام کی تبدیلی کا معاملہ عدالت پہنچ گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتیوں کے اعتراض کا نیا شکار سلمان خان کی نئی فلم بھارت بن گئی۔ عید الفطر پر ریلیز ہونیوالی فلم کی کاسٹ میں سلمان خان کیساتھ کترینہ کیف جلوے بکھیریں گی۔ تاہم نمائش سے چند روز قبل وکاس تیاگی نامی شخص نے فلم کے نام اور فلم میں سلمان خان کے نام’’بھارت‘‘ پر اعتراض کرتے
ہوئے دہلی ہائی کورٹ میں پبلک انٹرسٹ لیٹیگیشن درخواست جمع کرائی ہے۔درخواستگزار کا کہنا ہے کہ فلم میں اس نام کے استعمال سے ہماری ثقافت اورسیاسی امیج کو مسخ کیا جا رہا ہے، لہذٰا فلم کا نام تبدیل کیا جائے۔ اس کے علاوہ’’بھارت‘‘نام کو تجارتی مقاصد کے لیے استعمال نہیں ہو سکتا۔وکاس تیاگی کو صرف فلم کے نام پر ہی نہیں بلکہ فلم میں شامل ایک ڈائیلاگ پر بھی اعتراض ہے جس میں بھارت کا موازنہ کیا گیا ہے اور اس نے اس ڈائیلاگ کو بھی تبدیل کرنے کا مطالبہ کیاہے ، وکاس کا کہنا ہے کہ اس ڈائیلاگ سے لوگوں کے جذبات مجروح ہوں گے۔

تازہ ترین خبریں