07:39 am
کترینہ کیف کو باپ کی کمی کا احساس ہونے لگا

کترینہ کیف کو باپ کی کمی کا احساس ہونے لگا

07:39 am

اسلام آباد(نیو زڈیسک) بھارتی باربی ڈول کترینہ کیف کو اپنے والد کے نہ ہونے کا احساس ہونے لگا ہے، ان کا کہنا ہے کہ والد کی عدم موجودگی کے سبب زندگی میں ایک خلا سا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق کترینہ کیف اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں بہت کم ہی بات کرتی
ہیں تاہم انھوں نے بالآخر اپنے پرستاروں سے والد کی عدم موجودگی سے متعلق بات شئیر کر دی کہ میری والدہ اور والد میں علیحدگی کے بعد ہم 7 بہنوں اور ایک بھائی کو میری والدہ نے اکیلے پالا، انھوں نے کسی چیز کی کمی محسوس نہیں ہونے دی۔ تاہم جب والد کا ذکر آیا تو اداکارہ کا کہنا تھا کہ والد کی عدم موجودگی کی وجہ سے کبھی کبھی خود کو بہت کمزور محسوس کرتی ہوں، زندگی میں سب کچھ دستیاب ہونے کے باوجود ایک خلا سا ہے۔

تازہ ترین خبریں