01:06 pm
فلم ’’ کعٰف اور کنگنا ‘‘ کا ٹریلر جاری

فلم ’’ کعٰف اور کنگنا ‘‘ کا ٹریلر جاری

01:06 pm

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستانی لڑکے اوربھارتی لڑکی کی محبت پر مبنی فلم ’کعٰف اور کنگنا‘ کا ایکشن اور محبت سے بھرپور ٹریلر جاری کردیا گیا۔پاکستانی لڑکے اوربھارتی لڑکی کی محبت کی داستان پر مبنی فلم ’کعٰف اور کنگنا‘ جلد سنیما گھروں کی زینت بنے گی، فلم میں  ایشال فیاض اور سمیع خان مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں جب کہ  خلیل الرحمان قمر نے ہدایت کاری کے ساتھ فلم کی کہانی بھی لکھی ہے۔فلم ابتدا میں ہیروئن  کے نام کے معاملے پر
 تنازعات کا شکار رہی،سب سے پہلے سہائے علی ابڑو کا نام سامنے آیا جس کے کچھ عرصے بعد عروہ حسین کا نام بھی سامنے آگیا بالآخر ایشال فیاض کو معروف اداکار سمیع خان کے مد مقابل حتمی اداکارہ کے طور پر شامل کر لیا گیا۔حال ہی میں فلم کا ٹریلر جاری کیا گیا جس میں بھارت سے تعلق رکھنے والی لڑکی اور پاکستان سے تعلق رکھنے والے لڑکے کی محبت کے جنون کو دکھایا گیا ہے کہ کس طرح یہ محبت کرنے والے دو ملکوں کی آپس کی لڑائی کی وجہ سے سماج کا سامنا کرتے ہیں جب کہ ایکشن سے بھرپور اس فلم میں نامور اداکارہ نیلم منیر کا آئٹم سانگ بھی شامل ہے۔فلم میں عائشہ عمر اور فضا علی بھی اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آئیں گی اور فلم رواں سال عید الاضحیٰ پر سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

تازہ ترین خبریں

وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات

ہم نے تو استعفے دینے کی بات ہی نہیں کی۔۔استعفوں کی باتیں میڈیا کی جانب سے کی گئیں ۔۔قمر الزمان کائرہ مکر گئے

گھریلو ملازمہ پر تشدد مہنگا پڑھ گیا ۔۔۔۔ مسلم لیگ ن کے  سابق یونین کونسل ناظم گرفتار

پاکستان مسلم لیگ ن پارلیمانی اجلاس ،  مہنگائی کے خلاف قرارداد منظور

اسلام آباد پولیس کا ضلع بھر میں بھکاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔۔متعدد بھکاریوں کو گرفتار کرلیا 

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی عمران خان سے ملاقات ۔ وزیرِ اعظم نے وزارتِ سائنس و ٹیکنالوجی کے اقدامات کو سراہا۔

وزارت آئی ٹی کے ادارے یونیورسل سروس فنڈ کا جہلم اور چکوال کیلئے براڈ بینڈ سروسز فراہمی کا اہم منصوبہ۔25 کروڑ سے زائد کی لاگت ۔

موٹروے پر پنڈی بھٹیاں کے قریب خوفناک حادثہ ۔۔۔ 5 افراد جاں بحق 8 زخمی

عمران خان طوطوں کے ذریعے حقائق تبدیل نہیں کر سکتے کیونکہ وہ ممنوعہ فنڈز لینے کا اقرار کر چکے ہیں۔ پلوشہ خان

علی زیدی کیا وزیراعظم کو بھی جوابدہ نہیں ۔ مراد علی شاہ

 ڈس انفولیب کی انکشافات کے بعد پاکستان کا نام گرے لسٹ میں رکھنے کا کوئی جواز نہیں۔ رحمان ملک

  سلطنت نیازیہ پی ڈی ایم کے خوف سے لرز رہی ہے،پی ڈی ایم سے زیادہ پی ٹی آئی والوں کو نیازی صاحب کو نکالنے کی جلدی ہے۔ فیصل کریم کنڈی

چھوٹے ڈیموں کی تعمیر سے پانی کی کمی کے مسائل پر قابو پانے میں مدد ملے گی ۔ اسد قیصر

 معمولی جرائم کی پاداش میں افغان جیلوں میں قید پاکستانیوں کی جلد رہائی کے خواہاں ہیں ۔ شاہ محمود قریشی