10:00 am
کوئی بھی کرائے پر گھر دینے کو تیار نہیں تھااور ۔۔۔

کوئی بھی کرائے پر گھر دینے کو تیار نہیں تھااور ۔۔۔

10:00 am

اسلام آباد(نیو زڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ تاپسی پنو نے انکشاف کیا ہے کہ ایک وقت تھا جب اُنہیں کوئی بھی کرائے پر گھر دینے کو تیار نہیں تھا۔بھارتی فلم انڈسٹری کی نئی ابھرتی اداکارہ تاپسی پنو نے ممبئی مرر سے بات کرتے ہوئے اپنے کریئر کےآغاز میں آنے والی مشکلات کے حوالے سے بتایا کہ اُنہوں نے انڈسٹری میں اپنا مقام بنانے کے لیے بہت محنت کی ہےاور بہت سختیاں جھیلی ہیں۔ان کا کہنا تھ
ا کہ وہ اکیلی تھیں اس لیے انہیں بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا اور وہ وقت اُن کے لیے بہت کڑا ثابت ہوا۔فلم ’پنک‘ کی اداکارہ نے بتایا کہ اُن کا تعلق بھارت کے شہر دہلی سے ہے۔ جب وہ بھارتی فلم انڈسٹری میں کام کرنے کی غرض سے دہلی سے حیدرآباد آئیں تو اُنہیں ایک ماہ تک کوئی اپارٹمنٹ نہیں ملا تھا۔تاپسی پنونے مزید کہا کہ ہمارے معاشرے میں لوگ 500 روپے دے کر ہمیں فلم پردے پر دیکھنے تو آ جاتے ہیں مگر ہمیں کوئی گھر کرائے پر دینے کے لیے تیار نہیں ہوتا ، کیوں کہ لوگ ہمارے پیشے کو قابلِ اعتماد نہیں سمجھتے ۔تاپسی نے بتایا کہ بہت دنوں کی کوششوں کے بعد اب اُن کو ایک اپارٹمنٹ مل گیا ہے وہ اپنی بہن کے ساتھ سکون کے ساتھ رہ رہی ہیں، اُن کے والدین ابھی دہلی میں ہی مقیم ہیں۔واضح رہے کہ تاپسی پنو کی اگلی فلم ’ مشن منگل ‘ ہے جس میں وہ اکشے کمار کے مدِ مقابل نظر آئیں گی

تازہ ترین خبریں