03:43 pm
پریانکا نے خود سے کم عمر شخص سے شادی کا راز بتا دیا

پریانکا نے خود سے کم عمر شخص سے شادی کا راز بتا دیا

03:43 pm

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بولی وڈ پگی چوپس پریانکا چوپڑا نے گزشتہ برس خود سے 11 سال کم عمر امریکی گلوکار نک جونس سے شادی کرکے سب کو حیران کردیا تھا۔دونوں کی شادی دسمبر 2018 میں بھارتی ریاست راجستھان کے شہر جودھپور میں ہوئی تھی، تاہم ان کی شادی کی خبر آتے ہی اداکارہ کو خود سے کم عمر شخص سے شادی کرنے پر تنقید کا نشانہ بنانا شروع کردیا گیا تھا۔امریکی و برطانوی میڈیا سمیت بھارتی میڈیا میں بھی پریانکا چوپڑا کی کم عمر شخص سے شادی پر حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے ان کی شادی اور تعلقات سے متعلق چہ مگوئیاں شروع کردی گئی
تھیں۔یہاں تک ایک امریکی میگزین نے پریانکا چوپڑا کی خود سے کم عمر شخص سے شادی کو دھوکہ قرار دیتے ہوئے اداکارہ پر شادی کے ذریعے فائدہ حاصل کرنے کا الزام لگایا تھا۔بعد ازاں پریانکا چوپڑا اور نک جونس کے درمیان اختلافات کی خبریں بھی سامنے آئیں اور دعویٰ کیا گیا کہ جلد ہی دونوں میں طلاق ہوجائے گی۔خود سے زائد عمر خاتون سے شادی کرنے پر اگرچہ پریانکا چوپڑا کے شوہر نک جونس وضاحت کر چکے تھے کہ وہ کیوں خود سے 11 برس کم عمر خاتون سے شادی کر رہے ہیں؟۔نک جونس کا کہنا تھا کہ بڑی عمر کی خواتین سمجھدار ہوتی ہیں، انہیں پتہ ہوتا ہے کہ مرد ان سے کیا چاہتے ہیں۔لیکن اب پہلی بار پریانکا چوپڑا نے بھی خود سے کم عمر شخص سے شادی پر خاموشی توڑتے ہوئے تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب دیا ہے۔امریکی فیشن میگزین ’ان اسٹائل‘ کو دیے گئے انٹرویو میں 37 سالہ پریانکا چوپڑا نے 26 سالہ نک جونس سے اپنی شادی کو روایات توڑنے کا آغاز قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کے شوہر کے کم عمر ہونے میں کوئی عجب بات نہیں۔اداکارہ نے وضاحت کی کہ جب کوئی مرد کسی خاتون سے عمر میں بڑا ہوتا تو کوئی سوال نہیں کرتا کہ نوجوان خاتون نے زائد العمر شخص سے کیوں شادی کی ہے؟اداکارہ کا کہنا تھا کہ اگر کوئی بھی زائد العمر شخص کسی نوجوان خاتون سے شادی کرتا ہے تو ان کی تعریفیں کی جاتی ہیں لیکن جیسے ہی کوئی زائد العمر کسی نوجوان شخص سے شادی کرتی ہے تو سوالات کیے جاتے ہیں، ان کی شادی اور رشتے کو شک کی نظر سے دیکھا جاتا ہے۔اداکارہ نے انٹرویو کے دوران امریکی ٹی وی انڈسٹری اور ہولی وڈ میں اپنے کیریئر سے متعلق بات بھی کی اور سوال کیا کہ آخر ہولی وڈ میں کیوں کسی ایشیائی اداکار کو مرکزی کردار نہیں دیا جاتا؟اداکارہ نے کہا کہ وہ امریکی ٹی وی انڈسٹری اور ہولی وڈ میں بھی روایات کو توڑنے میں کامیاب ہوئی ہیں۔اداکارہ نے انٹرویو کے دوران اپنے پسندیدہ لباس سے متعلق بھی بات کی اور بتایا کہ ساڑھی ان کا پسندیدہ ترین لباس ہے۔فیشن میگزین نے اداکارہ کی ساڑھی میں تصاویر بھی سر ورق پر شائع کیں جنہیں تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

تازہ ترین خبریں

کنیز اول اپنی جھوٹی رام لیلا میں روزانہ ایک نئے شگوفے کا اضافہ کرتی ہیں،فردوس عاشق اعوان

کنیز اول اپنی جھوٹی رام لیلا میں روزانہ ایک نئے شگوفے کا اضافہ کرتی ہیں،فردوس عاشق اعوان

حکومت جاتے ہی وزراءپہلی رات جہاز سے بھاگ جائیں گے،شاہد خاقان عباسی

حکومت جاتے ہی وزراءپہلی رات جہاز سے بھاگ جائیں گے،شاہد خاقان عباسی

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس،اہم فیصلے متوقع

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس،اہم فیصلے متوقع

عمران خان کےفیصلوں سے14ہزارارب کاقرض بڑھ گیا،مریم اورنگزیب

عمران خان کےفیصلوں سے14ہزارارب کاقرض بڑھ گیا،مریم اورنگزیب

مہنگائی سے نجات کیلئے عمران خان سے چھٹکارہ ناگزیر ہے ،بلاول بھٹو زرداری

مہنگائی سے نجات کیلئے عمران خان سے چھٹکارہ ناگزیر ہے ،بلاول بھٹو زرداری

مسئلہ فلسطین کے حل کیلئے اسلامی ممالک کو ایک پلیٹ فارم پر آنا ہو گا ،شاہ محمود قریشی

مسئلہ فلسطین کے حل کیلئے اسلامی ممالک کو ایک پلیٹ فارم پر آنا ہو گا ،شاہ محمود قریشی

چیئرمین نیب کا راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے میں مبینہ کرپشن کی تحقیقات کا حکم

چیئرمین نیب کا راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے میں مبینہ کرپشن کی تحقیقات کا حکم

خادم اعلیٰ کالبادہ اوڑھ کرکرپٹ اعلیٰ بننےوالےکےحساب دینےکاوقت ہے،شہبازگل

خادم اعلیٰ کالبادہ اوڑھ کرکرپٹ اعلیٰ بننےوالےکےحساب دینےکاوقت ہے،شہبازگل

 مہنگائی سے نجات کیلئے عمران خان سے چھٹکارہ ناگزیر ہے ،بلاول

مہنگائی سے نجات کیلئے عمران خان سے چھٹکارہ ناگزیر ہے ،بلاول

طاقتور ترین لوگ بھی قانون سے مبراء نہیں،حکومتی اہلکاروں کو احتساب کا خوف ہونا چاہئے،فواد چوہدری

طاقتور ترین لوگ بھی قانون سے مبراء نہیں،حکومتی اہلکاروں کو احتساب کا خوف ہونا چاہئے،فواد چوہدری

سول ایوی ایشن نے اندرون ملک کرایوںمیں اضافہ کر دیا

سول ایوی ایشن نے اندرون ملک کرایوںمیں اضافہ کر دیا

ڈرو اس وقت سے جب تمہارے پاس حکومت اور حکومتی  طاقت نہیں رہے گی،انشاءاللّہ فتح حق اور سچ کی ہوگی

ڈرو اس وقت سے جب تمہارے پاس حکومت اور حکومتی طاقت نہیں رہے گی،انشاءاللّہ فتح حق اور سچ کی ہوگی

 طاقتور ترین لوگ بھی قانون سے مبراء نہیں،حکومتی اہلکاروں کو احتساب کا خوف ہونا چاہئے،فواد چوہدری

طاقتور ترین لوگ بھی قانون سے مبراء نہیں،حکومتی اہلکاروں کو احتساب کا خوف ہونا چاہئے،فواد چوہدری

مولانا طارق جمیل سلمان خان کے فین ہو گئے ، سلمان خان کے والد کو کس بات کی مبارکباد دیدی؟

مولانا طارق جمیل سلمان خان کے فین ہو گئے ، سلمان خان کے والد کو کس بات کی مبارکباد دیدی؟