03:23 pm
اداکارہ عائشہ عمر کا اظفر رحمان کے نام محبت بھرا پیغام سب کی توجہ کا مرکز بن گیا

اداکارہ عائشہ عمر کا اظفر رحمان کے نام محبت بھرا پیغام سب کی توجہ کا مرکز بن گیا

03:23 pm

لاہور(نیو زڈیسک)اداکارہ اور ماڈل عائشہ عمر کی اداکار اظفررحمان سے گہری دوستی ہے، دونوں اکثرتقریبات میں بھی اکٹھے نظرآتے ہیں۔ حال ہی میں اظفررحمان کی سالگرہ پر عائشہ نے سوشل میڈیا پر ان کے لیے ایک جذباتی پیغام لکھا۔اظفر کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے عائشہ نے اپنا سچا ساتھی قرار دیا اور لکھا کہ جب میں خود کو دی گئی نعمتوں کا شمار کرتی ہوں تو تم پہلی 5 کی فہرست میں آتے ہو،
کوئی بھی تمہاری طرح نہیں ہوسکتا اور تمہیں یہ علم ہے کہ میں تمہیں دل کی گہرائیوں سے پیار کرتی ہوں۔اداکارہ نے اظفر رحمان پر فخر کرتے ہوئے انہیں اپنا سپر اسٹار قرار دیا اور لکھا کہ تمہاری نئی فلم ’’چھلاوہ‘‘ کی ریلیز کے موقع پر میں وہاں موجود نہ ہونے سے دلبرداشتہ ہوں، انتظار نہیں ہو رہا کہ واپس آتے ہی تہمارے ساتھ فلم دیکھوں اور سیلیبریٹ کروں۔عائشہ عمر نے اظفر رحمان سے گہرے تعلق کیلئے دعا گو ہوتے ہوئے لکھا کہ ہم دونوں یونہی ایک لفظ کہے بغیر ایک دوسرے کو سمجھتے رہیں۔ اداکارہ نے اظفر رحمان کی ڈھیروں تعریفیں کرتے ہوئے انہیں ہمیشہ اپنا ہیرو قرار دیا۔انہوں نے مزید لکھا کہ اللہ تمہیں ہر اونچائی تک پہنچائے ، ہمیشہ خوش رہو۔برتھ ڈے بوائے نے عائشہ کی جانب سے اتنے خوبصورت پیغام کو اپنے انسٹاگرام پر ری شیئر بھی کیا۔

 

تازہ ترین خبریں