06:30 am
اداکارہ میرا آج بھی لازوال کردار کی تلاش میں سرگرداں

اداکارہ میرا آج بھی لازوال کردار کی تلاش میں سرگرداں

06:30 am

اسلام آباد(نیو زڈیسک) لالی وڈ سٹار میرا نے کہا ہے کہ گزرتے وقت کے ساتھ انسان کی سوچ اور رویے بھی تبدیل ہوتے ہیں اور اس میں پختگی آتی ہے، زمانے سے بہت کچھ سیکھا ہے اور میں اچھے برے اور دوست دشمن میں تفریق کر سکتی ہوں۔میڈیا رپورٹ کے
مطابق میرا کا کہنا تھا کہ جو شوبز میں آ گیا اس کے فن کی پیاس کبھی نہیں بجھتی، میں آج بھی لازوال کردار کی تلاش میں سرگرداں ہوں۔ایک انٹرویو کے دوران اداکارہ نے کہا کہ ہمارے ہاں صرف دوسروں کے کردار پر نظر رکھنے کا رواج ہے جس سے معاشرے میں عجیب سی ہیجان کی کیفیت ہے، تلخ تجربات سے میر ے اندر پختگی آئی ہے۔

تازہ ترین خبریں