05:03 pm
راکھی ساونت نے تنقید کرنے والوں سے دو سوال پوچھ لیے

راکھی ساونت نے تنقید کرنے والوں سے دو سوال پوچھ لیے

05:03 pm

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھا رتی داکارہ اور آئٹم گرل راکھی ساونت اپنے متنازعہ اور انوکھے بیانات کی بدولت میڈیا کی زینت بنی رہتی ہیں۔گزشتہ دنوں ا ن کی کچھ تصاویر منظرعام پر آئی تھیں جن میں انھوںنےپاکستانی جھنڈے سے پہنا لباس پہن رکھاتھا اورہاتھ میں بھی پاکستانی پرچم اٹھا رکھا تھا جس کے بعد سوشل میڈیا پر راکھی ساونت کے خلاف زہر فشانی کا سلسلہ شروع ہو گیا ۔کسی نے انھیں پاکستان کا ہمدرد اور بھارت کا غدار کہا تو کسی نے ان پر الزام لگایاکہ وہ پاکستانی فنکاروں کی بھارت میں واپسی کےلئے کوششیںکررہی ہیں ۔ اس پر راکھی ساونت نے جواب دیا
کہ نریندر مودی بغیر دعوت نامے کے نواز شریف سے ملنے پاکستان پہنچ گئے تھے انہیں کسی نے نہیں روکا تو اداکاروں کے آنے جانے پر کس لیے پابندی عائد کی گئی؟۔انہوں نے ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کی پاکستانی کھلاڑی شعیب ملک کے ساتھ شادی پر بھی سوال اٹھائے اور کہا کہ ہماری ٹینس سٹار ہندوستان کی آن اور شان جو کہ بھارت کی نمائندگی کرتی ہیں انہوں نے پاکستان میں شادی کی ہے پھر ان سے کوئی سوال کیوں نہیں کرتا؟راکھی ساونت نے کہا کہ مجھے ان تمام سوالوں کے جواب دے دیں تو پھر میں بھی جواب دوں گی کہ آخر میں نے پاکستان کا جھنڈا اپنے جسم سے کیوں لگایا۔خیال رہے اس سے قبل بھی راکھی ساونت نے خود پر ہونے والی تنقید کے حوالے سے وضاحت کی تھی۔راکھی کا کہنا تھا کہ وہ اپنے ملک بھارت سے محبت کرتی ہیں، اور یہ تصاویر ان کی آنے والی فلم ’دھارا 370‘ کی ہیں، جس میں وہ ایک پاکستانی لڑکی کا کردار نبھارہی ہیں۔بعدازاں اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو بھی شیئر کی۔اپنی ویڈیو میں راکھی کا کہنا تھا کہ ’میں اس فلم میں ایک پاکستانی لڑکی کا کردار نبھا رہی ہوں، پاکستانی لوگوں کے سینے میں بھی دل ہوتا ہے، بہت پیارے ہوتے ہیں، سب برے نہیں ہوتے، میں پاکستان کی بہت عزت کرتی ہوں‘۔خیال رہے کہ بھارتی آئین کی دفعہ 370 ایک خصوصی دفعہ ہے جو ریاست جموں و کشمیر کو جداگانہ حیثیت دیتی ہی.

تازہ ترین خبریں