07:35 am
کرس پریٹ اور کیتھرین شادی کے بندھن میں بندھ گئے

کرس پریٹ اور کیتھرین شادی کے بندھن میں بندھ گئے

07:35 am

اسلام آباد(نیو زڈیسک) ہالی وڈ اداکار کرس پریٹ نے معروف اداکار آرنلڈ شوارز نیگر کی بیٹی و مصنفہ کیتھرین شوارزنیگر سے شادی کر لی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق کرس پریٹ اور کیتھرین شوارزنیگر ہفتہ کو شادی کے بندھن میں بندھے۔ کرس پریٹ نے سوشل میڈیا پر
اپنی شادی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ یہ دن ہم دونوں کے لئے زندگی کا سب سے خوبصورت دن ہے۔کرس کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں زندگی کا نیا سفر شروع کرنے پر بے حد خوشی ہے، ہمارا ساتھ دینے پر ہم اپنی فیملی اور دوستوں کے بے حد شکرگزار ہیں اور بالخصوص اٹلی کے فیشن ڈیزائنر جیورجیو ارمانی کے جنہوں نے میرے اور کیتھرین کیلئے بہترین کپڑے ڈیزائن کئے۔

تازہ ترین خبریں