07:08 am
23 سالہ حسینہ گازینی گنادوس ’’مس یونیورس فلپائنز‘‘ منتخب

23 سالہ حسینہ گازینی گنادوس ’’مس یونیورس فلپائنز‘‘ منتخب

07:08 am

اسلام آباد(نیو زڈیسک) 23سالہ حسینہ گازینی کرسٹینا جورڈی گنادوس نے ’’مس یونیورس فلپائنز 2019‘‘ کا تاج اپنے سر پر سجا لیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق مقابلے میں 40 حسیناؤں نے حصہ لیا جن میں سے 8 فائنل راؤنڈ میں پہنچی تھیں، ججز اور حاضرین کے متفقہ
ووٹ کے بعد 23 سالہ گازینی گنا دوس کو فاتح قرار دیا گیا۔گازینی گنادوس فلپائن کے شہر ڈیپی ٹان میں پیدا ہوئیں اور اب تالیسے سٹی میں رہائش پذیر ہیں، ان کے والد فلسطینی تھے جو مس یونیورس فلپائنز کے بچپن میں ہی ان کی والدہ سے الگ ہو گئے تھے۔ گازینی گنادوس نے 15سال کی عمر میں ماڈلنگ کا آغاز کر دیا تھا۔

تازہ ترین خبریں