07:10 am
صوفی ٹرنر کا میسی ولیمز کیساتھ اپنی دوستی پر فلم بنانے کی خواہش کا اظہار

صوفی ٹرنر کا میسی ولیمز کیساتھ اپنی دوستی پر فلم بنانے کی خواہش کا اظہار

07:10 am

اسلام آباد(نیو زڈیسک) برطانوی اداکارہ صوفی ٹرنر نے برطانوی نژاد کینیڈین اداکارہ میسی ولیمز اور اپنی دوستی پر فلم بنانے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق صوفی ٹرنر نے کہا ہے کہ وہ اپنی اور میسی ولیمز کی دوستی پر ایک فلم بنانا چاہتی ہیں، انہوں
نے کہا کہ اس پراجیکٹ پر ابھی کام شروع نہیں کیا گیا بلکہ ابھی تیاریاں ہو رہی ہیں۔برطانوی اداکارہ کا کہناہے کہ اپنی دوستی پر فلم بنانے کا خیال اچانک نہیں آیا، میں بہت پہلے سے اس کے بارے میں سوچ رہی تھی اور اب اس پر کام کا آغاز کر دیا ہے اور جلد اس کو مکمل بھی کر لوں گی۔

تازہ ترین خبریں