02:55 pm
 رنویر سنگھ کی دیپیکا پڈوکون کے ہاتھوں بلے سے مار کھانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

رنویر سنگھ کی دیپیکا پڈوکون کے ہاتھوں بلے سے مار کھانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

02:55 pm

ممبئی (ویب ڈیسک )بولی وڈ کے معروف اداکار رنویر سنگھ کی اہلیہ دیپیکا پڈوکون کے ہاتھوں بلے سے مار کھانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق رنویر سنگھ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ دیپیکا کے ہاتھوں مار کھا رہے ہیں۔دراصل یہ حقیقی مار نہیں بلکہ مذاق کے طور پر بنایا گیا ایک کلپ ہے جسے انہوں نے اپنی نئی آنے والی کرکٹ کی کہانی پر مبنی فلم ’83’ میں شامل ہونے کے موقع پر بنایا ہے۔جب کہ ویڈیو کے ساتھ رنویر سنگھ نے یہ بھی کہا کہ یہ میری حقیقی اور فلمی زندگی کی کہانی ہے۔
دیپیکا پڈوکون فلم ’83’ میں بھی رنویر سنگھ کی اہلیہ کا کردار ادا کریں گی، جس کی شوٹنگ میں شرکت کرنے کیلئے دیپیکا لندن بھی پہنچ گئی ہیں جہاں وہ رنویر سنگھ کے ساتھ بڑی اسکرین پراداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آئیں گی۔دپیکا پڈوکون نے فلم ’83’ میں شامل ہونے کے حوالے سے کہا کہ میں ہدایتکار کبیر خان کی شکر گزار ہیں جنہوں نے مجھے اس فلم میں شامل کیا، سچ تو یہ ہے کہ فلم میں شامل کرنے کا فیصلہ دو ماہ قبل ہو گیا تھا تاہم دوسری فلم کی شوٹنگ کی وجہ سے اعلان نہیں کیا گیا تھا، ہمیں اعلان کرنے کیلئے صحیح وقت کا انتظار تھا۔واضح رہے کہ بھارتی لیجنڈ کرکٹر سنیل گواسکر کی سوانح حیات پر مبنی فلم ’83’ میں رنویر سنگھ مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ فلم 10 اپریل 2020 میں سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

تازہ ترین خبریں