02:57 pm
حمائمہ ملک کی خفیہ شادی کی افواہیں

حمائمہ ملک کی خفیہ شادی کی افواہیں

02:57 pm

کراچی( ویب ڈیسک) پاکستانی اداکارہ حمائمہ ملک کے بارے میں افواہیں گردش کررہی ہیں کہ وہ خفیہ طور پر شادی کے بندھن میں بندھ گئی ہیں۔فلم ’’بول‘‘کے ذریعے شہرت حاصل کرنے والی پاکستانی اداکارہ حمائمہ ملک گزشتہ دنوں عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب میں موجود تھیں۔ اسدوران حمائمہ نے اپنے انسٹاگرام پر ایک سیلفی شیئر کی جس میں وہ اکبر ڈھیڈی نامی شخص کے ساتھ نظر آرہی ہیں۔
ویسے تو حمائمہ ملک مداحوں کے ساتھ اپنی نجی زندگی کے بارے میں بہت کم باتیں شیئر کرتی ہیں لہذٰا جب انہوں نے یہ سیلفی شیئر کی تو ان کے مداحوں میں کھلبلی مچ گئی اور سوشل میڈیا صارفین جاننے کے لیے بے چین ہوگئے کہ کہیں ان کی پسندیدہ اداکارہ نے خفیہ طور پر شادی تو نہیں کرلی۔جب کہ کچھ لوگوں نے تو کہہ بھی دیا کہ یہ شخص حمائمہ ملک کا شوہر ہے کیونکہ بغیر محرم کے حج یا عمرہ ادا نہیں کیا جاسکتا۔یہ پہلی بار نہیں ہے کہ حمائمہ نے اکبر نامی شخص کے ساتھ تصویر شیئر کی ہو اس سے قبل بھی حمائمہ نے اسی شخص کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے اکبر کو خطرناک لیکن سخی قرار دیا تھا۔واضح رہے کہ حمائمہ ملک اداکار شمعون عباسی کے ساتھ 2010 میں شادی کے بندھن میں بندھی تھیں تاہم یہ شادی زیادہ عرصے تک برقرار نہ رہ سکی اور دونوں میں شادی کے دوسال بعد ہی علیحدگی ہوگئی۔




تازہ ترین خبریں