06:05 am
نازیبا ڈانس،نمرہ چودھری، صائمہ خان پر پابندی، ہوم ڈیپارٹمنٹ کو خط لکھ دیا گیا

نازیبا ڈانس،نمرہ چودھری، صائمہ خان پر پابندی، ہوم ڈیپارٹمنٹ کو خط لکھ دیا گیا

06:05 am

اسلام آباد(نیو ز ڈیسک) صوبائی دارالحکومت کی ضلعی انتظامیہ نے اداکارہ نمرہ چودھری اور صائمہ خان پر پابندی کیلئے ہوم ڈیپارٹمنٹ کو خط لکھ دیا۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق سٹیج اداکارہ نمرہ چودھری اور صائمہ خان نے ایس او پیز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے
فحش ڈانس کیا، اداکارہ صائمہ خان نے اسٹیج ڈرامہ چن دے ٹوٹے میں فحش ڈانس کیا۔اداکارہ نمرہ چوہدری نے اسٹیج ڈرامہ نخرے معشوق دے میں فحش ڈانس کیا، اداکاروں نے ڈانس پرفارمنس کے دوران فحش پوز بنائے جس کی سی ڈی ثبوت کے طور پر محکمہ داخلہ کو ارسال کر دی ہے۔اس پر ڈی سی لاہور صالحہ سعید کا کہنا ہے کہ سٹیج ڈراموں میں فحش ڈانس کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی خلاف ورزی پر سخت کارروائی ہو گی۔

تازہ ترین خبریں