06:09 am
پاکستانی شمالی علاقہ جات کے سفر پر بننے والی فلم کا لندن میں پریمئیر

پاکستانی شمالی علاقہ جات کے سفر پر بننے والی فلم کا لندن میں پریمئیر

06:09 am

اسلام آباد(نیو زڈیسک) پاکستان کے شمالی علاقہ جات کے سفر پر بننے والی فلم کا لندن میں پریمئیر ہوا، فلم میں بین الاقوامی سیاحوں کے تاثرات اور پاکستان کے خوبصورت مقامات کو دکھایا گیا ہے۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق دنیا بھر میں پاکستان کا مثبت چہرہ اجاگر کرنے کا احسن اقدام اُٹھایا گیا، نجی ادارے سی پی آئی سی نے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ اور بلاگرز کو پاکستان کے شمالی علاقہ جات کا دورہ کرایا۔ اس
دوران وفد نے تصاویر بھی بنوائیں۔بین الاقوامی بلاگرز نے گلگت بلتستان اور چترال جیسے علاقوں کے دلکش مناظر کو کیمرے کی آنکھ میں قید کر کے حسین فلم بنا ڈالی جسکا پریمئیر سنٹرل لندن میں ہوا۔تنظیم کے ڈائریکٹر ذیشان شاہ کا کہنا تھا کہ اس اقدام کو بہت پذیرائی ملی، آئندہ سالوں میں مزید ایسے دوروں کا بندوبست کرائیں گے۔ پاکستان آنے والےغیر ملکی سیاحوں نے بھی اس بات کا اعادہ کیا کہ دنیا بھرکے سیاحوں کو پاکستان کے حسن سے روشناس کرائیں گے۔

تازہ ترین خبریں