06:12 am
ہدایت کارہ و اداکارہ یمینہ پیرزادہ پیاگھر سدھار گئیں

ہدایت کارہ و اداکارہ یمینہ پیرزادہ پیاگھر سدھار گئیں

06:12 am

اسلام آباد(نیو زڈیسک) رفیع پیر کی پوتی، ہدایتکارہ و اداکارہ یمینہ پیرزادہ پیا گھر سدھار گئیں، ان کی شادی لاہور میں انجام پائی جس میں ان کے رشتہ داروں اور دوستوں نے شرکت کی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق یمینہ پیرازہ نے انگلینڈ سے اداکاری میں ماسٹر ڈگری حاصل کی جبکہ
وہ اداکاری کیساتھ ڈائریکشن کا کام بھی کرتی ہیں۔ بطور اداکارہ ان کا پہلا ڈرامہ ’’رنگیل پور‘‘ تھا ،جسے عثمان پیرزادہ نے پروڈیوس کیا تھا۔اداکارہ نے ڈرامہ سیریل روگ اور انجانے نگر میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے۔ فن سے وابستہ افراد نے انہیں شادی کی مبارکباد دیتے ہوئے ازدواجی زندگی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہارکیا ہے۔

تازہ ترین خبریں