06:54 am
اداکارہ صبا قمر کے گھر خوشیاں ہی خوشیاں

اداکارہ صبا قمر کے گھر خوشیاں ہی خوشیاں

06:54 am

اسلام آباد(نیو زڈیسک) پاکستانی اداکارہ صبا قمر 'دی موسٹ پاپولر فیمیل ٹی وی ایکٹریس کیٹیگری' میں پہلے نمبر پر آگئیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سروے کے بعد دی موسٹ پاپولر فیمیل ٹی وی ایکٹریس کیٹیگری کی لسٹ جاری کر دی گئی،
جس کے مطابق صبا قمر 12 فیصد کیساتھ پہلے، ماہرہ خان 6 فیصد کیساتھ دوسرے، عائزہ خان اور مہوش حیات 5 فیصد کیساتھ مشترکہ طور پر تیسرے نمبر پر ہیں۔صباقمر کا کہنا ہے کہ شائقین کی طرف سے پسند کیا جانا بہت خوشی کی بات ہے، میری کوشش ہوگی کہ ہمیشہ اپنی اداکاری سے مداحوں کو پسند آؤں۔

تازہ ترین خبریں