07:03 am
ہانیہ عامر کی لوگوں سے اہل سوڈان کیلئے آواز اٹھانے کی اپیل

ہانیہ عامر کی لوگوں سے اہل سوڈان کیلئے آواز اٹھانے کی اپیل

07:03 am

اسلام آباد(نیو زڈیسک) براعظم افریقہ کے مسلم ملک سوڈان میں ہونیوالے حالیہ قتل عام پر پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر بھی خاموش نہیں رہ سکیں اور اہل سوڈان کیلئے آواز بلند کر دی۔ انہوں نے لوگوں پر زور دیا ہے کہ وہ سوڈان میں ہونیوالے مسلسل ظلم و ناانصافی
کیخلاف اپنی آواز بلند کریں۔ہانیہ عامر نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں لوگوں بالخصوص اپنے پرستاروں سے اپیل کی ہے کہ وہ سوڈان کی موجودہ صورتحال اور فسادات کیخلاف آواز اٹھائیں۔ہانیہ نے کہا کہ سوڈان کی فوج نے انٹرنیٹ اور میڈیا کوریج پر پابندی عائد کر رکھی ہے جس کی وجہ سے ہم نہیں جان سکتے ہیں کہ وہاں کیا ہو رہا ہے۔ خدارا یہ مت سوچیں کہ یہ ہمارے لوگ نہیں ہیں، ہم سب انسان ہیں، جہاں تک ممکن ہو سکے سوڈان کی صورتحال پر آواز اٹھائیں۔ انہوں نے اہل سوڈان کی مالی مدد کرنے کی بھی اپیل کی۔

تازہ ترین خبریں