04:34 pm
گلوکارہ علی ظفر نےاپنی والدہ کو نوکری دلوانے کےلئےوزیر اعظم  عمران خان کی سفارش کروا لی

گلوکارہ علی ظفر نےاپنی والدہ کو نوکری دلوانے کےلئےوزیر اعظم عمران خان کی سفارش کروا لی

04:34 pm

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) سینئر ملکی صحافی ہارون رشید نے گلوکارعلی ظفر کی وزیر اعظم سے سفارش کے بعد ان کی والدہ کی بطور وی سی تعیناتی کا انکشاف کیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام کے دوران گفتگو کرتے ہوئے ہارون رشید کا کہنا تھا
کہ شاہی قلعہ میں ایک تقریب ہوئی جس میں وزیراعظم بطور مہمان خصوصی شریک تھے اس میں گلو کار و فنکار علی ظفر نے ان سے ملاقات کرکے سفارش کی کہ ان کی والدہ ڈاکٹر کنول امین کو ہوم اکنامکس یونیورسٹی کالج میں بطور وائس چانسلر لگا دیا جائے ۔ ڈاکٹر کنول امین لائبریری سائنس کی ہیں جبکہ اس عہدے کےلئے ایک اور امیدوار سمیعہ کلثوم ہیں جو نہ صرف اس عہدے کےلئے ڈگری ہولڈ ر ہیں بلکہ کالج کی پرنسپل بھی رہ چکی ہیں ۔ اسی تقریب میں وزیر اعلیٰ اور گورنر پنجاب بھی موجود تھے اور وزیر اعلیٰ ہائوس اس تعیناتی کو مسترد کر چکا تھا۔سینئر صحافی نے انکشاف کیا ہے کہ اس تعیناتی سے طلبا بھی پریشان دکھائی دے رہے ہیں

تازہ ترین خبریں