08:10 am
ڈینیئل کریگ ’’بونڈ 25‘‘ کی دوبارہ عکس بندی کیلئے تیار

ڈینیئل کریگ ’’بونڈ 25‘‘ کی دوبارہ عکس بندی کیلئے تیار

08:10 am

اسلام آباد(نیو زڈیسک) امریکی اداکار ڈینیئل کریگ نے صحت یاب ہونے کے بعد دوبارہ سے ‘‘بونڈ 25’’ کی عکس بندی کی تیاریاں شروع کر دیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈینیئل کریگ کاگزشتہ دنوں فلم کی عکس بندی کے دوران ٹخنہ زخمی ہو گیا تھا جس کے باعث ان کی
سرجری کی گئی اور اب ڈینیئل نے مکمل صحت یابی کے بعد دوبارہ سے ‘‘بونڈ 25’’ کیلئے تیاریاں شروع کر دی ہیں اور آئندہ ہفتے دوبارہ سے فلم کی عکس بندی شروع کریں گے۔واضح رہے کہ ڈینیئل کریگ نے جیمز بانڈ سیریز کی آخری فلم سپیکٹر کے بعد 007 کی مزید فلمیں نہ کرنے کا اعلان کیا تھا جس پر انھیں 15 کروڑ ڈالر کی آفر کی گئی اور ڈینئل بالآخر مان گئے۔

تازہ ترین خبریں