08:11 am
ہیکرز کی دھمکیاں، امریکی اداکارہ نے عریاں تصاویر شیئر کر دیں

ہیکرز کی دھمکیاں، امریکی اداکارہ نے عریاں تصاویر شیئر کر دیں

08:11 am

اسلام آباد(نیو زڈیسک) امریکی اداکارہ 21 سالہ بیلا تھرون نے سوشل میڈیا اکا ؤنٹ ہیک کرنے کی ہیکرز کی دھمکیوں کے بعد خود ہی اپنی عریاں تصاویر شیئر کر دیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ہیکرز نے اداکارہ کو دھمکیاں دیں کہ وہ ان کا اکاؤنٹ ہیک کرکے فحش اور عریاں تصاویر اور ویڈیوز شیئر کردیں گے۔ اداکارہ نے ٹوئٹر پر ہیکرز کی جانب سے دی جانے والی دھمکیوں کے سکرین شاٹ بھی شیئر کئے اور ساتھ ہی انہیں جواب دینے کیلئے
شیئر کی گئی اپنی سٹوری بھی شیئر کی۔اداکارہ نے اپنی سٹوری میں لکھا کہ انہیں گزشتہ 24 گھنٹوں میں ہیکرز نے تنگ کیا اور کہا کہ وہ ان کی عریاں تصاویر شیئر کر دیں گے۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ ان ہیکرز کی بلیک میلنگ میں نہیں آنے والی اور انہیں جن تصاویر کو شیئر کرنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں وہ خود ہی اپنی مرضی سے یہاں شیئر کر رہی ہیں۔اداکارہ نے لکھا کہ چوں کہ وہ ایک اداکارہ ہیں اور عوام میں مقبول ہیں تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ انہیں ان کی تصاویر پر بلیک میل کیا جائے۔

تازہ ترین خبریں