09:55 am
اداکارہ ویناملک اورکرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ اوربھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزاسوشل میڈیا پر آمنے سامنے آگئیں

اداکارہ ویناملک اورکرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ اوربھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزاسوشل میڈیا پر آمنے سامنے آگئیں

09:55 am

اسلام آباد (مانیٹر نگ ڈیسک )اداکارہ ویناملک اورکرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ اوربھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزاسوشل میڈیا پر آمنے سامنے آگئیں۔وینا ملک نے ثانیہ مرزا کو بچے کے شیشہ کلب لے جانے پر تنقید کا نشانہ بنایا۔واضح رہےآئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں شعیب ملک کی کارکردگی پر تنقید کی جارہی ہے،گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں متعدد کھلاڑی اپنی فیملی کے ساتھ شیشہ بار میں موجود تھے
۔اداکارہ وینا ملک نے ایک ٹوئٹ میں ثانیہ مرزا کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ آ پ ایتھلیٹ ہونےکے ساتھ ماں بھی ہیں،’جنک فوڈ‘ایتھلیٹ کے لئے مناسب نہیں۔ثانیہ مرزا نے وینا ملک کو جواب دیتے ہوئے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’وینا ملک میں اپنے بچے کو شیشہ پارلر نہیں لے کر گئی اور یہ آپ کا یا کسی کا مسئلہ نہیں، میں اپنے بچے کا خیال کسی سے بھی کئی زیادہ کرتی ہوں‘۔ثانیہ مرزا نے مزید کہا کہ ’میں پاکستانی ٹیم کی ماہرغذائیت،ماں یااستاد نہیں ہوں،مجھے اپنے بچے کی فکر سب سے زیادہ ہے۔‘

تازہ ترین خبریں