07:09 am
اداکارہ فاطمہ آفندی کی 2 برس بعد شوبز کی دنیا میں واپسی

اداکارہ فاطمہ آفندی کی 2 برس بعد شوبز کی دنیا میں واپسی

07:09 am

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اداکارہ فاطمہ آفندی نے دو برس بعد دوبارہ شوبز سرگرمیوں کا آغاز کر دیا، انہوں نے 2017 میں دوسرے بچے کی پیدائش کے بعد عارضی طور پر شوبزسے کنارہ کشی اختیار کر لی تھی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق فاطمہ آفندی نے حال ہی
میں ایک ٹی وی ڈرامے میں کام کرنے کیلئے معاہدے پر دستخط کئے ہیں جس کی ریکارڈنگ عنقریب شروع ہو جائے گی۔یاد رہے کہ فاطمہ آفندی اس سے قبل ڈرامہ سیریل من و سلویٰ، میری ان سنی کہانی، میری ذات ذرہ بے نشان، ماسی اور ملکہ، لڑکیاں محلے کی، شہر دل کے دروازے، پل صراط اور دیگر میں اداکاری کر چکی ہیں۔

تازہ ترین خبریں