08:06 am
آمنہ الیاس کو سانولی رنگت کی وجہ سے آج بھی تنقید کا سامنا

آمنہ الیاس کو سانولی رنگت کی وجہ سے آج بھی تنقید کا سامنا

08:06 am

اسلام آباد(نیو زڈیسک) اداکارہ آمنہ الیاس نے کہا ہے کہ کیریئر کے آغاز میں ہی نہیں بلکہ آج بھی سانولی رنگت ہونے پر تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ سانولی رنگت ہونے کے متعلق سن سن کر تنگ آچکی ہوں۔ ابھی نہیں کیریئر کے آغاز سے آج تک سوشل میڈیا پر سانولی رنگت سے متعلق سوال اٹھائے جاتے ہیں اور تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے، اداکارہ کا کہنا تھا کہ پاکستان
کی 90 فیصد عوام کی رنگت میرے ہی جیسی ہے پھر سمجھ نہیں آتی کہ میں اس سوال کا لوگوں کو کیا جواب دوں۔آمنہ نے کہا کہ میں نے جو دیکھا ہے کہ لوگ ایک دوسرے کو رنگت، عمر اور دوڑ کی بناء پر جانچتے ہیں ان چیزوں کو بنیاد بنا کر فیصلہ کرنے والے ہم کون ہوتے ہیں یہ سب اللہ کے اختیار میں ہے۔

تازہ ترین خبریں