06:48 am
آصف زرداری کے پروڈکشن آرڈر جاری ہونے پر وینا ملک سیخ پا ہو گئیں

آصف زرداری کے پروڈکشن آرڈر جاری ہونے پر وینا ملک سیخ پا ہو گئیں

06:48 am

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اداکارہ وینا ملک نے سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین آصف زرداری کے پروڈکشن آرڈر جاری ہونے پر سیخ پا ہو گئیں۔تیس سال تک ہمارے پیارے ملک اسلامی جمہوریہ پاکستان کو جن چوروں ڈاکوؤں اور غداروں نے لوٹا آج انکو پروڈکشن آرڈرز کے زریعے اسمبلی میں بلایا جارہا ہے جناب @AsadQaiserPTI قوم کے ٹیکس کے پیسے سے چلنے والی اسمبلی میں چوروں کو بلا کر آپ ہمیں مایوس کررہے ہیںچوروں_کی_پروڈکشن_بندکروٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ 30 سال تک ہمارے پیارے ملک کو جن چوروں ڈاکوؤں اور غداروں نے لوٹا آج ان کو پروڈکشن
آرڈرز کے ذریعے اسمبلی میں بلایا جارہا ہے، سپیکر اسد قیصر قوم کے ٹیکس کے پیسے سے چلنے والی اسمبلی میں چوروں کو بلا کر آپ ہمیں مایوس کر رہے ہیں۔یہ قوم صرف اس امید پر بھوکی سوتی رہی ہے کہ ایک دن وزیر اعظم عمران خان بنے گا اس قوم کو لوٹنے والوں کا احتساب ہوگا مگر قوم کو لوٹنے والوں کو پھر سے اسمبلیوں میں بلایا جا رہا ہے قوم آپ کے ساتھ ہے انکا تگڑا احتساب کریں#چوروں_کی_پروڈکشن_بندکرومعروف اداکارہ نے وزیر اعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ خان صاحب قوم صرف امید پر بھوکی سوتی رہی ہے کہ ایک دن عمران خان وزیر اعظم بنے گا اس قوم کو لوٹنے والوں کا احتساب ہو گا مگر قوم کو لوٹنے والوں کو پھر سے اسمبلیوں میں بلایا جا رہا ہے قوم آپ کے ساتھ ہے ان کا تگڑا احتساب کریں۔وینا ملک کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں آج بھی غریب کیلئے الگ اور امیر کے لیے الگ الگ قانون ہے۔غریب روٹی چوری کرتا پکڑا جائے تو پوری عمر جیل میں گزارنی پڑتی ہے مگر جن کرپٹ سیاستدانوں کی وجہ سے روٹی چوری کرنے پر مجبور ہوتا ہے ان کی پروڈکشن آرڈرز کے زریعے آنیاں جانیاں لگی رہتی ہیں۔

تازہ ترین خبریں