06:52 am
وزن کم کرنے کیلئے ورک آؤٹ کرتی ہوں: برٹنی سپیئرز

وزن کم کرنے کیلئے ورک آؤٹ کرتی ہوں: برٹنی سپیئرز

06:52 am

اسلام آباد(نیو زڈیسک) امریکی گلوکارہ برٹنی سپیئرز نے وزن کم کرنے کے بارے میں نئی ورک آؤٹ ویڈیو جاری کر دی۔خبر رساں ادارے کے مطابق برٹنی سپیئرز نے نئی ورک آؤٹ وڈیو شئیر کرتے ہوئے کہا کہ جب میں وزن کم کرنے کے لئے ورک آؤٹ کرتی
ہوں تو میرا وزن 3 پاؤنڈز کم ہو جاتا ہے اور اس پر اتنی محنت لگتی ہے کہ وہ میرے لئے 7 پاؤنڈز کم کرنے کے برابر ہو جاتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ میں ایک ہی ورک آؤٹ بار بار کرنے سے بیزار ہو جاتی ہوں اس لئے میں نے ایک کتابچہ رکھا ہوا ہے جس میں سے میں اپنی پسند کی مختلف انداز کی ورزش نکالتی ہوں۔امریکی گلوکارہ کا مزید کہنا تھا کہ ورک آؤٹ کے دوران مجھے ہیڈ فونز لگا کر میوزک سننا بھی پسند ہے جس کے بعد میں اپنے آپ کو پر سکون محسوس کرتی ہوں۔

تازہ ترین خبریں