07:04 am
3 سال میں 50 کلو وزن کیسے کم کیا ؟

3 سال میں 50 کلو وزن کیسے کم کیا ؟

07:04 am

اسلام آباد(نیو زڈیسک)بھارتی اداکار ارجن کپور نے انکشاف کیا ہے کہ اداکار بننے سے پہلے ا نہوں نے اپنے مو ٹاپے سے جان چھڑانے کے لیے ایک طویل اور کڑی جنگ کی ہے ۔بھارتی پرڈیوسر بونی کپور کے بیٹے ارجن کپور نے سوشل میڈیا پر اپنی تصاو یر شیئر کرتے ہوئے اپنے مداحوں کو بتایا ہے کہ اداکار بننے سے پہلے انہوں نے کیسے موٹاپے سے جان چھڑائی۔فلم ’انڈیا موسٹ وانٹڈ‘ کے ہیرو کا کہنا ہے کہ 20 سال کی عمر میں انہوں نے
اپنا یہ سفر شروع کیا اور 3 سال کے دوران کڑی محنت سے انہوں نے 50 کلو وزن کم کر لیا۔33 سالہ ارجن نے مزید کہا کہ ہر کسی کی اپنی الگ جنگ ہوتی ہے، میری جنگ میرے موٹاپے کے خلاف تھی، ارجن نے کہا کہ کڑی محنت کا ہمیشہ میٹھا پھل ہوتا ہے۔ آپ کو آپکی محنت کا صلہ ملتا ہےچاہے اس میں ہفتے ، مہینے یا سال لگ جائیں مگر آپ کو اس کانتیجہ ضرور ملتا ہے۔واضح رہے کہ ارجن کپور اپنی اگلی فلم ’ پانی پت ‘ کے لیے آج کل دن رات ورزشیں کر رہے ہیں، فلم میں سنجے دت اور کریتی سانن بھی مرکزی کردار نبھاتے نظر آئیں گے۔

تازہ ترین خبریں