09:15 am
کترینہ کیف نے حال ہی میں اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک لڑکے کے ساتھ تصویر شیئر کی

کترینہ کیف نے حال ہی میں اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک لڑکے کے ساتھ تصویر شیئر کی

09:15 am

ممبئی (نیوز ڈیسک )بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف نے حال ہی میں اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک لڑکے کے ساتھ تصویر شیئر کی ہے جس نے انسٹاگرام پر پوسٹ ہوتے ہی صارفین کو شش و پنج میں مبتلا کر دیا۔35 سالہ بھارتی اداکارہ نے گزشتہ روز پوسٹ ہونے والی سیلفی کے کیپشن میں لکھا بھیا اور میں‘، ساتھ ہی انہوں نے فلاور ایموجی بھی لگائی۔اس تصویر کے پوسٹ ہوتے ہی کمنٹس کا تانتا بندھ گیا اور ساتھ ہی ڈھیر سارے’ ری ایکشنز‘ بھی ملے۔ کترینہ کی ساتھی اداکارہ فرح خان نے کمنٹ میں لکھا ’ یہ کون پیارا سا بھیا ہے؟جبکہ ہما قریشی نے لکھا ’ ٹھاکر بھیا‘۔
تصویر پوسٹ ہوئے 19 گھنٹے گز چکے ہیں اور اس دوران پوسٹ پر لائکس دس لاکھ کے قریب پہنچ چکے ہیں۔دراصل کترینہ کے ساتھ تصویر میں جو لڑکا نظر آرہا ہے وہ اداکارہ کا ہیئر اسٹائلسٹ امت ٹھاکر ہے جس نے حال ہی ریلیز ہونے والی فلم ’ بھارت‘ میں اداکارہ کا ہیئر اسٹائل دیا تھا۔کترینہ فلم ’بھارت‘ میں نئے انداز کے گھنگھریالے بالوں کےساتھ نمایاں رہیں۔یاد رہے سلمان خان کی فلم ’بھارت‘ رواں سال عیدالفطر کے موقع پر 5 جون کوریلیز کی گئی۔اس فلم میں دبنگ خان 5 مختلف کردار ادا کرتے نظر آئے ہیں جبکہ کترینہ کیف نے فلم میں مرکزیکردار ادا کیا۔

تازہ ترین خبریں