06:42 am
سابق مس ایشیا پیسیفک دیاعلی نے دبئی میں بیاہ رچا لیا

سابق مس ایشیا پیسیفک دیاعلی نے دبئی میں بیاہ رچا لیا

06:42 am

اسلام آباد(نیو زڈیسک)سابق مس ایشیا پیسیفک اور نامور ماڈل دیا علی نے دبئی میں شادی کرلی۔شادی کا اعلان انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر کیا ہے جس کے بعد انہیں انکے مداحوں اور دوستوں کی طرف سے مبارکباد دینے کا سلسلہ شروع ہوگیا۔دیا علی پاکستان میں
ماڈلنگ اور اداکاری کرچکی ہیں، کئی عالمی فیشن مقابلوں میں بھی حصہ لیا اور 2016 میں مس ایشیا پیسیفک کا ٹائٹل جیتا۔ دیا علی دو برس قبل دبئی منتقل ہوگئی تھیں جہاں انہوں نے 2 روز قبل شادی کرلی، تقریب میں ان کے دوست اور قریبی رشتہ دار شریک تھے۔