10:02 am
 ورن دھون اپنی گرل فرینڈ نتاشا دلال کے ساتھ رواں سال دسمبر میں شادی کرلیں گے

ورن دھون اپنی گرل فرینڈ نتاشا دلال کے ساتھ رواں سال دسمبر میں شادی کرلیں گے

10:02 am

ممبئی (نیوز ڈیسک )بولی وڈ اداکار ورن دھون کی شادی کی خبریں طویل عرصے سے سامنے آرہی تھیں اور اب لگتا ہے کہ اداکار نے رواں سال شادی کے بندھن میں بندھنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ورن دھون اپنی گرل فرینڈ نتاشا دلال کے ساتھ رواں سال دسمبر میں شادی کرلیں گے۔یہ خبریں اس وقت وائرل ہوئیں جب ورن دھون کی فلم 'اسٹریٹ ڈانسر 3ڈی' کی ریلیز کو مؤخر کرنے کا فیصلہ کیا گیا
۔اس خبر کے سامنے آنے کے بعد اداکار کے مداحوں کو ایسا لگا کہ ان کے مصروف شیڈول کی وجہ سے اس فلم کی ریلیز کو مؤخر کیا گیا، تاہم اب رپورٹس سامنے آرہی ہیں کہ ورن دھون فلم کی ریلیز سے قبل شادی کرنے کے خواہش مند ہیں۔