05:05 pm
اداکارہ ذہین طاہرہ کوہسپتال داخل کرادیاگیا

اداکارہ ذہین طاہرہ کوہسپتال داخل کرادیاگیا

05:05 pm

کراچی (ویب ڈیسک )ملکی ٹی وی کی معروف اداکارہ ذہین طاہرہ کوگزشتہ روز عارضہ قلب کے باعث وینٹی لیٹرپرمنتقل کردیاگیا۔اداکارہ کوگزشتہ روز ہارٹ اٹیک کے باعث ہسپتال منتقل کیاگیاجہاں ان کی طبیعت سنبھل نہ سکی جس کی وجہ سے انہیں وینٹی لیٹرپرمنتقل کردیاگیا۔اداکارہ کی طبیعت کی خرابی کی خبرجنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی مداحوںکی جانب سے دعائوں کی درخواست بھی کی جارہی ہے ۔
اداکار عمران عباس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پرذہین طاہرہ کی تصویرپوسٹ کرتے ہوئے کہاکہ آپاکودل کادورہ پڑاہے اورانہیں ہسپتال میں داخل کیاگیاہے اس وقت انہیں ہماری دعائوں کی ضرور ت ہے۔اداکار عمران اشرف نے کہاکہ ذہن طاہرہ آپا کی بیٹی بیماری کے باعث بستر پر ہیں جوکہ اُٹھ بھی نہیں سکتیں، جن کی دیکھ بھال اور کام کاج بھی آپا ہی کرتی تھیں اور نہ چاہتے ہوئے بھی انہیں سیٹ پر آنا پڑھتا تھا، آج آپا خود وینٹی لیٹر پر ہیں، ساتھ ہی عمران اشرف نے دعاؤں کی بھی درخواست کی۔

تازہ ترین خبریں