06:48 am
سلمان خان کی ورزش کرتی تصاویر، ویڈیوز نے شائقین کو حیران کر دیا

سلمان خان کی ورزش کرتی تصاویر، ویڈیوز نے شائقین کو حیران کر دیا

06:48 am

اسلام آباد(نیو ز ڈیسک) بالی ووڈ کے باڈی بلڈر ہیرو سلمان خان کا ستارہ حالیہ عرصے کے دوران عروج پر پہنچا ہوا ہے، ’’بھارت‘‘ نے شاندار بزنس کر کے شائقین کے دل جیت لیے ہیں۔ اس فلم کی کامیابی میں بالی وڈ خان نے شاندار کردار ادا کیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق حالیہ عرصے کے دوران اداکارہ سلمان خان سوشل میڈیا پر بہت متحرک ہیں جہاں وہ اپنی تصاویر، ویڈیو کو باقاعدہ شیئر کرتے رہتے ہیں اپنے بھتیجے کے ساتھ ورزش کرتی ہوئی تصویر
نے شائقین کے دل جیت لیے ہیں۔ کالے رنگ کی شرٹس اور نیکر پہنے اداکار نے تصویر شیئر کی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئی جسے ان کے شائقین نے بہت پسند کیا۔بالی ووڈ میں بھائی کے نام سے مشہور اداکار جہاں فلموں میں زبردست کردار ادا کرتے نظر آتے ہیں وہی وہ اپنی صحت پر بھی کوئی کمپرومائز کرنے کے لیے تیار نہیں ہوتے اور خوبصورت باڈی کے لیے گھنٹوں ورزش کرتے رہتے ہیں، اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں ان کی ٹانگوں کی لچک دیکھی جا سکتی ہے۔اداکار نے ٹویٹر پر متعدد ویڈیوز شیئر کی جس میں ایک انہوں نے اپنے بھتیجے کو بائیں شولڈر پر بٹھایا ہوا ہے۔ دوسری میں گھوڑے کے ساتھ بھاگ رہے ہیں۔

تازہ ترین خبریں