01:37 pm
 بالی ووڈ اداکارہ آرتی چھابڑیا نے خاموشی سے شادی کرکے مداحوں کو حیران کردیا

بالی ووڈ اداکارہ آرتی چھابڑیا نے خاموشی سے شادی کرکے مداحوں کو حیران کردیا

01:37 pm

ممبئی(آن لائن)تم سے اچھا کون ہے، شادی نمبر ون، پارٹنر، انامیکا اور ہے بے بی‘ سمیت متعدد بولی وڈ فلموں میں جلوے دکھانے والی اداکارہ 36 سالہ آرتی چھابڑیا نے خاموشی سے شادی کرکے مداحوں کو حیران کردیا۔ آرتی چھابڑیا نے کچھ عرصہ قبل اعتراف کیا تھا کہ انہوں نے جیون ساتھی کا انتخاب کرلیا ہے، تاہم گھر والوں کی جانب سے اجازت لینا ابھی باقی ہے۔ آرتی چھابڑیا نے اگرچہ ساتھی کو منتخب کرنے اور محبت کا اعتراف کیا تھا،
تاہم انہوں نے مداحوں کو اپنی شادی کے حوالے سے آگاہ نہیں کیا تھا۔ آرتی چھابڑیا گذشتہ چند سال سے بولی وڈ سے دور ہیں اور ان کی آخری ہندی فلم ’دس تولا‘ 2010 میں ریلیز ہوئی تھی جب کہ ان کی ا?خری پنجابی فلم ’ویاہ 70 کلو میٹر‘ 2013 میں ریلیز ہوئی تھی۔ان فلموں کے بعد ا?رتی چھابڑیا تاحال فلموں میں مرکزی کرداروں میں نظر نہیں ا?ئیں، تاہم وہ ٹی وی پر نظر آتی رہتی ہیں۔ آرتی چھابڑیا نے 2001 میں فلمی کیریئر کا ا?غاز فلم ’لجا‘ سے کیا تھا، تاہم انہیں مقبولیت ’تم سے اچھا کون ہے‘ سے ملی تھی۔ آرتی چھابڑیا نے شوبز کی دنیا میں قدم رکھنے سے قبل بھارت میں ہونے والے مقابلہ حسن میں بھی کامیابی حاصل کی تھی اور وہ 2000 میں ’مس انڈیا ورلڈ وائڈ‘ منتخب ہوئی تھیں

تازہ ترین خبریں