03:31 pm
وینا ملک کو سوشل میڈیا پر مریم نواز کے خلاف مہم چلانا مہنگا پڑ گیا

وینا ملک کو سوشل میڈیا پر مریم نواز کے خلاف مہم چلانا مہنگا پڑ گیا

03:31 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کے خلاف سوشل میڈیا مہم چلانے پر وینا ملک مشکل میں پڑ گئیں۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ مسلم لیگ ن جاپان کے صدر ملک نور کی جانب سے وینا ملک کے خلاف ایف آئی اے میں درخواست درج کروائی گئی ہے۔جب کہ ایف آئی اے کے سائبر کرائم اسلام آباد کی جانب سے قانونی کاروائی شروع کر دی گئی ہے۔ درخواست میں موف اپنایا گیا ہے
کہ وینا ملک نے اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے نواز شریف اور مریم نواز کے خلاف نازینا زبان استعمال کی جس وجہ سے ن لیگ کے کارکنان میں غم وغضہ پایا جاتا ہے۔ن لیگ کے رہنما نے ایف آئی اے سے سائبر کرائم ایکٹ کے تحت وینا ملک کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔درخواست میں یہ بھی مطالبہ کیا گیا کہ نواز شریف اور ان کی صاحبزادی کے خلاف الزامات ٹویٹر اکاؤنٹ سے ہٹائیں جائیں۔ ایف آئی اے کے تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ درخواست پر قانون کے مطابق کاروائی کریں گے۔یاد رہے کچھ روز قبل اداکارہ وینا ملک اور مسلم ن لیگ کی سوشل میڈیا ٹیم کی ٹویٹر پر لفظی جنگ عروج پر رہی جس میں وینا ملک کا پلڑہ بھاری دکھائی دیا۔تحریک انصاف کی سوشل میڈیا ٹیم بھی اس لفظی جنگ میں وینا کا بھرپور ساتھ دے رہی ہے۔یہ جنگ اس وقت شروع ہوئی جب وینا ملک کے تنقیدی ٹویٹ کے جواب میں ن لیگ کی سوشل میڈیا ٹیم نے ان کے خلاف مہم شروع کر دی۔ جس کے جواب میں وینا ملک نے مریم نواز کو "نانی اماں " کا خطاب دیتے ہوئے تنقیدی ٹویٹس کی بھرمار کر دی۔ ایک ٹویٹ کرتے ہوئے وینا ملک کا کہنا تھا کہ "نانی کو عزت دو" بیانیہ ن لیگ

تازہ ترین خبریں