07:35 am
آمنہ الیاس کو فلم ’’باجی‘‘ میں اپنا کردار ٹرننگ پوائنٹ لگنے لگا

آمنہ الیاس کو فلم ’’باجی‘‘ میں اپنا کردار ٹرننگ پوائنٹ لگنے لگا

07:35 am

اسلام آباد(نیو زڈیسک) اداکارہ و ماڈل آمنہ الیاس نے کہا ہے فلم باجی میں جو کردار ادا کیا ہے وہ میری فنی زندگی کا ایک یادگار ہی نہیں بلکہ ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہو گا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ نے کہا کہ فلم کی پروموشن کے دوران لائیو ڈانس پرفارمنس سے میرے اندر
جو اعتماد پیدا ہوا وہ ایک تھیٹر کی آرٹسٹ ہی جانتی ہے کہ ایک فنکار کیلئے یہ کتنا اہم ہوتا ہے۔قومی اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے آمنہ الیاس کا کہنا تھا کہ میرا ایک سینئر اداکارہ ہی نہیں اب میری باجی ہیں اور میرے لئے گڈ لک ثابت ہوئی ہیں۔ اپنی زندگی کا اتنا اچھا کردار ان کے ساتھ کرکے بہت خوشی ہوئی ہے۔

تازہ ترین خبریں