01:26 pm
ملائیکا اروڑا کا خود سے 11 سال چھوٹے ارجن کپور سے تعلق کا اعلان

ملائیکا اروڑا کا خود سے 11 سال چھوٹے ارجن کپور سے تعلق کا اعلان

01:26 pm

اسلام آباد(نیو زڈیسک)بولی وڈ اداکار ارجن کپور اور اداکارہ ملائیکا اروڑا کے رشتے کے حوالے سے کئی رپورٹس طویل وقت سے سامنے آرہی تھیں۔یہ دونوں اداکار متعدد ایوانٹس اور مقامات پر ایک ساتھ نظر تو آئے، تاہم رپورٹرز کے پوچھنے کے باوجود ان دونوں نے کبھی اس حوالے سے کوئی بات نہیں کی۔حال ہی میں رپورٹس سامنے آئیں تھی کہ ملائیکا اروڑا کچھ روز کے لیے چھٹیاں منانے بھارت امریکا روانہ ہورہی ہیں اور اس دوران اداکار ارجن کپور بھی ان کے ساتھ اس ٹرپ پر موجود ہوں گے۔دونوں اداکاروں نے تو اس ٹرپ کے حوالے سے کچھ نہیں بتایا البتہ چند روز بعد ان کو ایئرپورٹ پر دیکھا گیا، جس کے بعد ملائیکا نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اپنی چھٹیوں کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرنا شروع کردی۔ملائیکا اور ارجن تو ہمیشہ ایک دوسرے کو اپنا اچھا دوست کہتے آرہے تھے
تاہم اس ٹرپ پر ایک ساتھ جانے کے بعد سے ان دونوں کے تعلقات کے حوالے سے مزید خبریں سامنے آنے لگی۔اور اب بولی وڈ اداکارہ نے خود اپنے انسٹاگرام پر ارجن کپور کے ہمراہ ایک رومانوی تصویر شیئر کرکے اپنے تعلق کا اعلان کردیا۔رپورٹس کے مطابق یہ دونوں اداکار امریکا میں ارجن کپور کی سالگرہ خفیہ طور پر منانے کے لیے گئے تھے۔یاد رہے کہ ملائیکا اروڑا کو سوشل میڈیا پر خود سے 11 برس چھوٹے ارجن کپور سے تعلق رکھنے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔بولی وڈ ہدایت کار اور اداکار ارباز خان سے طلاق لینے کے بعد ملائیکا نے کرینہ کپور خان کے ریڈیو شو پر بھی اس حوالے سے کھل کر بات کی تھی۔ملائیکا کے مطابق جب دو لوگ ایک ساتھ خوش نہیں اور انہیں ایسا محسوس ہونے لگے کہ وہ ایک دوسرے کے لیے نہیں بنے تو خود کو تکلیف دینے سے بہتر انتخاب علیحدہ ہونے کا ہے۔اداکارہ نے یہ بھی کہا تھا کہ وہ اب بھی ارباز کی دوست ہیں اور یہ مل کر اپنے بیٹے کا خیال رکھتے ہیں۔دوسری جانب ارباز خان اپنے ایک انٹرویو میں اعتراف کرچکے ہیں کہ وہ ملائیکا سے طلاق لینے کے بعد 29 سالہ اطالوی ماڈل جیورجیا ایڈریانی کے ساتھ تعلق میں ہیں۔ارباز خان کی گرل فرینڈ جیورجیا بھی ان سے عمر میں 22 سال چھوٹی ہیں۔ارجن کپور کی بات کی جائے تو ان کا نام بھی کئی اداکاراؤں کے ساتھ جوڑا گیا، جن میں پرینیتی کپور، شردہا کپور اور عالیہ بھٹ شامل ہیں۔تاہم ارجن کپور ملائیکا اروڑا کے ساتھ اپنے تعلق پر کافی سنجیدہ رہے۔ایسی رپورٹس بھی کئی بار سامنے آئیں کہ ملائیکا سے تعلقات پر ارجن کپور کے والد پروڈیوسر بونی کپور ان سے خوش نہیں، جبکہ وہ کئی مرتبہ ارجن کپور کو ملائیکا کو چھوڑنے کا مشورہ بھی دے چکے ہیں۔جبکہ سلمان خان بھی اپنے بھائی کی سابق اہلیہ سے تعلق رکھنے پر ارجن کپور سے ناراض ہوگئے۔کیریئر کے حوالے سے بات کی جائے تو ارجن کپور اس وقت اپنی فلم 'پانی پت' کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

تازہ ترین خبریں

پاکستان کا سری لنکا کو کروڑوں ڈالر دینے کااعلان

پاکستان کا سری لنکا کو کروڑوں ڈالر دینے کااعلان

بھارت کی جانب سے 2003سے2021تک 13ہزار627بارایل اوسی کی خلاف ورزی ہوئی جس میں310 شہری شہیدہوئے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر

بھارت کی جانب سے 2003سے2021تک 13ہزار627بارایل اوسی کی خلاف ورزی ہوئی جس میں310 شہری شہیدہوئے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر

سینیٹ الیکشن: پنجاب کے 11امیدواروںکی کامیابی میں پرویزالٰہی کا ہاتھ نکل آیا

سینیٹ الیکشن: پنجاب کے 11امیدواروںکی کامیابی میں پرویزالٰہی کا ہاتھ نکل آیا

ایف اےٹی ایف کی جانب سے پاکستان کو جون تک گرےلسٹ میں برقراررکھنےکافیصلہ

ایف اےٹی ایف کی جانب سے پاکستان کو جون تک گرےلسٹ میں برقراررکھنےکافیصلہ

سیالکوٹ: پولیس بھرتی ٹیسٹ میں دوڑکےدوران نوجوان انتقال کرگیا،ریسکیوذرائع

سیالکوٹ: پولیس بھرتی ٹیسٹ میں دوڑکےدوران نوجوان انتقال کرگیا،ریسکیوذرائع

کورونا کیسز میں کمی ۔۔ ایس او پیز تبدیل۔۔ 15 مارچ سے شادی ہالز میں انڈور فنکشنز کرنے کی اجازت، نوٹیفیکشن جاری

کورونا کیسز میں کمی ۔۔ ایس او پیز تبدیل۔۔ 15 مارچ سے شادی ہالز میں انڈور فنکشنز کرنے کی اجازت، نوٹیفیکشن جاری

سینیٹ انتخابات کا معاملہ۔۔۔ ارکان کی پریشانیوں میں اضافہ ۔۔۔  پولنگ ڈے پر ارکان کے موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد

سینیٹ انتخابات کا معاملہ۔۔۔ ارکان کی پریشانیوں میں اضافہ ۔۔۔ پولنگ ڈے پر ارکان کے موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد

 چائےکی پیشکش عمومی طور پر کی تھی آفر اب بھی برقرار ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابرافتخار

چائےکی پیشکش عمومی طور پر کی تھی آفر اب بھی برقرار ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابرافتخار

 دارالحکومت اسلام آباد سمیت پورے ملک میں کھانے کے معیار کی نگرانی کا کوئی اتھارٹی موجود نہیں ہے: رحمان ملک

دارالحکومت اسلام آباد سمیت پورے ملک میں کھانے کے معیار کی نگرانی کا کوئی اتھارٹی موجود نہیں ہے: رحمان ملک

 میر امشن ہے کہ میں پاکستان ریلوے کو منافع بخش ادارہ بناؤں۔اعظم خان سواتی

میر امشن ہے کہ میں پاکستان ریلوے کو منافع بخش ادارہ بناؤں۔اعظم خان سواتی

شریف خاندان کا جاتی امرا کو سولر سسٹم پر منتقل کرنے کا

شریف خاندان کا جاتی امرا کو سولر سسٹم پر منتقل کرنے کا

بٹگرام میں نامعلوم افراد کی فائرنگ ، ظاہر شاہ نامی شخص جاں بحق

بٹگرام میں نامعلوم افراد کی فائرنگ ، ظاہر شاہ نامی شخص جاں بحق

پاکستان میں کتنی رشوت دی جاتی ہے ؟؟ گیلپ پاکستان کی نئی رپورٹ سامنے آگئی

پاکستان میں کتنی رشوت دی جاتی ہے ؟؟ گیلپ پاکستان کی نئی رپورٹ سامنے آگئی

ملکی تاریخ میں پہلی بار اسٹیٹ بینک کی بڑی رقم چوری،پولیس نے ریلوے ملازم سمیت ملزمان کو ڈرامائی انداز میں گرفتار کرلیا

ملکی تاریخ میں پہلی بار اسٹیٹ بینک کی بڑی رقم چوری،پولیس نے ریلوے ملازم سمیت ملزمان کو ڈرامائی انداز میں گرفتار کرلیا