02:54 pm
 فلم خوبصورت میں میرے ساتھ کوئی بھارتی اداکار کام کیلئے تیار نہیں تھا ، سونم کپور

فلم خوبصورت میں میرے ساتھ کوئی بھارتی اداکار کام کیلئے تیار نہیں تھا ، سونم کپور

02:54 pm

ممبئی( آن لائن ) بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور نے انکشاف کیا ہے کہ خوبصورت میں ان کے ساتھ کوئی بھی بھارتی اداکار کام کرنے کو تیار نہیں تھا اور انہوں نے سخت مشکلات کے بعد پاکستان سے اداکار فواد خان کو بلا کر اپنا ہیرو بنایا۔فلم فیئر کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں سونم کپور نے بولی وڈ میں خواتین کی مرکزی کرداروں یا کہانیوں پر مشتمل فلموں میں درپیش مشکلات اور اقربا پروری پر کھل کر بات کی اور انکشاف کیا کہ بولی وڈ میں کوئی بھی اداکار خواتین کی مرکزی کہانی پر مشتمل فلم میں کام کرنے کے لیے آسانی سے تیار نہیں ہوتا۔
سونم کپور نے انٹرویو میں دعوی کیا کہ انہوں نے نہ صرف کیریئر کے آغاز میں بلکہ اب تک وہ ہر فلم کے لیے اوڈیشن دیتی آ رہی ہیں اور انہیں فلموں میں میرٹ پر کاسٹ کیا جاتا ہے۔انہوں نے اس تاثر کو مسترد کیا کہ وہ اقربا پروری کے تحت فلموں میں کاسٹ کی جاتی ہیں۔سونم کپور کا کہنا تھا کہ جب انہوں نے 2007 میں فلمی کیریئر کا آغاز کیا تو ہر کسی نے ان پر اقربا پروری کا الزام لگایا اور کہا کہ یہ ایک اداکار گھرانے میں سونے کا چمچہ لے کر پیدا ہوئی اور انہیں فلم میں کام لینے کے لیے کسی مشکل کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔اداکارہ نے بتایا کہ اداکارہ کی بیٹی ہونے کے باوجود انہوں نے 2007 میں اپنی پہلی فلم سانوریا کے لیے اوڈیشن دیا اور میرٹ پر فلم میں کاسٹ ہوئیں۔سونم کپور نے بتایا کہ اسی طرح وہ آج تک ہر فلم کے لیے اوڈیشن دیتی آ رہی ہیں اور میرٹ پر فلم میں کاسٹ ہوتی ہیں۔اداکارہ نے انٹرویو میں بولی وڈ میں خواتین کی مرکزی کرداروں یا کہانہیوں پر مشتمل فلمیں بنانے میں درپیش مشکلات پر بھی بات کی اور بتایا کہ کس طرح انہوں نے چند ایسی فلمیں بنائیں جن کی مرکزی کہانیاں ہیرو کے بجائے ہیروئن کے گرد گھومتی ہیں۔اداکارہ نے وضاحت کی کہ ان کی 2014 میں ریلیز ہونے والی فلم خوبصورت کی کہانی بھی ایسی ہی ہے، جس میں ہیروئن کا کردار یا کہانی ہیرو سے مضبوط تھا اور اسی وجہ سے اس فلکم میں کوئی بھی بھارتی اداکار کام کرنے کے لیے تیار نہیں تھا۔سونم کپور نے دعوی کیا کہ بھارتی اداکاروں کے انکار کے بعد انہوں نے پاکستانی سپر اسٹار فواد خان کو پاکستان سے بلایا اور انہیں اپنا ہیرو بنایا۔

تازہ ترین خبریں