01:49 pm
ڈیزی ریڈلی کا دوبارہ کبھی بھی سوشل میڈیا جوائن نہ کرنے کا فیصلہ

ڈیزی ریڈلی کا دوبارہ کبھی بھی سوشل میڈیا جوائن نہ کرنے کا فیصلہ

01:49 pm

لندن(آن لائن)برطانوی اداکارہ ڈیزی ریڈلی نے دوبارہ سوشل میڈیا استعمال نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ اداکارہ ڈیزی ریڈلی نی2016ئ� میں انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں امریکا میں پرتشددواقعات میں ہلاک ہونے والوں کی تصاویر شئیر کیں جس پر انہیں منفی ردعمل کا سامنا کرنا پڑا اور پھر انہوں نے سوشل میڈیا کا استعمال چھوڑ دیا۔حالیہ انٹرویو میں ان سے سوال کیا گیا کہ کیا وہ دوبارہ سوشل میڈیا استعمال کریں گی
جس پر انہوں نے کہا کہ میں نے دوبارہ کبھی بھی سوشل میڈیا استعمال نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا کا مقصد آزادی سے اپنی رائے کا اظہار کرنا ہے لیکن لوگوں نے اسے منفی آرائ� اور منفی پراپگنڈے کا پلیٹ فارم بنا رکھا ہے

تازہ ترین خبریں