08:14 am
یاسر حسین کا ماہرہ خان کو اداکاری سیکھنے کا مشورہ

یاسر حسین کا ماہرہ خان کو اداکاری سیکھنے کا مشورہ

08:14 am

اسلام آباد(نیو ز ڈیسک) اداکار و کامیڈین یاسر حسین نے اداکارہ ماہرہ خان کو اداکاری سیکھنے کی تلقین کردی۔یاسر حسین نے انسٹا گرام پر ایک پوسٹ کی جس میں لکھا کہ سوال کریں مگر ایسے نہیں کہ میں ہی پھنس جاؤں جس پر ایک صارف نے فوری موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے سوال کیا کہ بہترین اداکارہ کے لیے اقراء اور ماہرہ خان میں سے کس اداکارہ کا انتخاب کریں گے؟۔صارف کی جانب سے پوچھے گئے سوال پر یاسر حسین نے اقراء عزیز کو بہترین
اداکارہ قرار دیتے ہوئے ماہرہ خان سے متعلق کہا کہ اگر ماہرہ خان اداکاری سیکھ لیں تو پھر ماہرہ ہی بہترین اداکارہ ہوں گی۔یاسر حسین کے اس رد عمل پر سوشل میڈیا صارفین نے تنقید بھی کی۔ آمنہ نامی صارف نے کہا کہ یاسر حسین کو غیر ضروری باتوں سے اجتناب برتنے کی ضرورت ہے، ہر معاملے میں اس شخص کو مسٔلے درپیش ہیں، در حقیقت یہ شہرت حاصل کرنے کے بے ہودہ طریقے ہیں۔حریم نامی صارف نے یاسر حسین کی پوسٹ شیئر کرتے ہوئے انہیں انتہائی بدتمیز قرار دیا۔واضح رہے کہ یاسر حسین کچھ ماہ قبل اداکارہ ہانیہ عامر کو بھی سوشل میڈیا پر مذاق کا نشانہ بنا چکے ہیں اور اس بار انہوں نے ماہرہ خان کو سوشل میڈیا کے ذریعے بھرپور طنز کا نشانہ بنایا ہے

تازہ ترین خبریں