08:25 am
بالی ووڈ ستارے جو بھارت میں پیدا نہیں ہوئے

بالی ووڈ ستارے جو بھارت میں پیدا نہیں ہوئے

08:25 am

اسلام آباد(نیو زڈیسک)کیا آپ جانتے ہیں کہ بالی ووڈ کی دنیا میں راج کرنے والے کچھ ستارے ایسے ہیں، جو بھارت میں پیدا تو نہیں ہوئے مگر اصل نام انہوں نے بھارت میں ہی کمایا ہے۔ذیل میں آپ کیلئے ایسے ہی کچھ ستاروں کا احوال دیا گیا ہے، جس میں کئی بڑے اسٹار شامل ہیں۔دیپیکا جی ہاں دیپیکا سابق ٹینس کھلاڑی پراکاش کی بیٹی ہیں۔ ان کی پیدائش ڈنمارک کے شہر کوپن ہیگن کی ہے۔ پیدائش کے وقت دیپیکا کے والد ٹریننگ کے سلسلے
میں ڈنمارک میں موجود تھے۔ تاہم جب وہ ایک سال کی ہوئیں تو ان کے اہل خانہ بھارت منتقل ہوگئے۔ دیپیکا نے اپنے فلمی کیئریر کا آغاز سال 2006 میں شاہ رخ خان کے مدمقابل اسٹار کے طور پر کیا۔جیکولین فرنینڈس جیکولین کے والد سری لنکن جب کہ والدہ کا تعلق ملائیشیا سے ہے۔ جب کہ ان کی پیدائش بحرین کے شہر مانامہ کی ہے۔ جب کہ آباو اجداد کا تعلق کینیڈا سے ہے۔ سال 2009 میں جیکولین ماڈلنگ کی غرض سے بھارت آئیں، جہاں انہوں نے اپنی پہلی فلم الہ دین میں کام کیا۔نرگس فخری نرگس فخری امریکی شہر نیویارک میں پیدا ہوئیں۔ وہ آدھی چیک اور آدھی پاکستانی ہیں۔ نرگس نے فلمی کیرئر کا آغاز سال 2011 میں رومانوی فلم راک اسٹار سے رنویر کپور کے مدمقابل ہیروئن کے طور پر کیا اور ایوارڈ بھی حاصل کیا۔سنی لیون سنی لیونی کا اصل نام کرنجت کور وہرا ہے، جو کینیڈا میں پیدا ہوئیں۔ سنی نے اپنی پہلی فلم سال 2012 میں کی، جسے پوجا بھٹ نے بنایا تھا۔کترینہ کیف کترینہ کیف جنہیں بالی ووڈ کی باربی کا خطاب دیا گیا ہے، ان کے والد کشمیری، جب کہ والدہ برطانوی ہیں، جن کا تعلق ہانگ کانگ سے ہے۔ کترینہ نے سال 2003 میں فلم بوم سے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کیا۔ایمی جیکسن ایمی برطانیہ میں پیدا ہوئیں اور بحیثیت برطانوی ماڈل اور اداکارہ کے فنی کیریر کا آغاز کیا، جب کہ پہلی بالی ووڈ فلم 2012 میں کی۔ ایمی ایک تھا ٹائیگر میں ہیروئن کے طور پر آئیں۔عمران خان اداکار عامر خان کے بھتیجے عمران خان امریکی شہر میڈیسن میں پیدا ہوئے۔ عمران نے 1992 میں بننے والی فلم "جو جیتا وہ ہی سکندر" میں چھوٹے عامر خان کا کردار بھی ادا کیا تھا، تاہم بحیثیت ہیرو ان کی پہلی فلم 2008 میں جانے تو یہ جانے نہ تھی۔

 

Recommended Urdu news categories:

تازہ ترین خبریں