06:30 am
دوسری محبت کی خواہش پوری ہو گئی: ملائیکا ارواڑا

دوسری محبت کی خواہش پوری ہو گئی: ملائیکا ارواڑا

06:30 am

اسلام آباد(نیو ز ڈیسک)ملائیکا اروڑا اور ارجن کپور میں محبت کی پینگیں بڑھتی جا رہی ہیں جس پر حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران ملائیکا نے بڑے انکشافات کیے ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ملائیکا سے ایک انٹرویو کے دوران پہلی شادی طلاق پر ختم ہونے اور طلاق ہوتے ہی خود سے کم عمر شخص سے محبت کے حوالے سے پوچھا گیا تو اداکارہ نے کھل کر وضاحت کی۔ اداکارہ نے اعتراف کیا کہ پہلی شادی طلاق پر ختم ہونے کے بعد ابتدائی طور پر پریشان تھیں کہ کیا ہوگا، تاہم کچھ ہی عرصے میں اچھے ساتھی ملنے سے زندگی اچھی لگنی لگی۔بالی ووڈ کی ڈریم گرل کا کہنا ہے کہ خود سے کم عمر شخص کی
محبت ملنا ان کے لیے انتہائی خوشگوار تجربہ ثابت ہوا۔ طلاق ہوتے ہی ان کے دل میں خواہش تھی کہ انہیں دوسری بار بھی محبت کرنی چاہیے اور پھر ان کی خواہش پوری ہوگئی۔ اداکارہ نے محبت کے لیے عمر کے فرق کو غیر اہم قرار دیا اور واضح کیا کہ تعلقات میں عمر کے فرق کو نہیں دیکھا جاتا۔انٹرویو کے دوران ملائیکا اروڑا نے ارجن کپور کا نام لیے بغیر بتایا کہ انہیں کم عمر شخص سے محبت ہونے پر کوئی فرق نہیں اور نہ ہی انہیں دنیا کی پرواہ ہے جو انہیں خود سے نوجوان شخص سے محبت پر تنقید کا نشانہ بناتی ہے۔ جب کوئی بھی مرد خود سے کم عمر لڑکی سے محبت کرتا ہے تو دنیا کو تعجب نہیں ہوتا لیکن جیسے ہی کوئی مرد خود سے بڑی عمر کی خاتون کے ساتھ عشق کرتا ہے تو اسے طعنے ملنے لگتے ہیں۔ جب بھی کوئی بڑی عمر کی خاتون خود سے کم عمر شخص سے محبت کرنے لگتی ہے تو خاتون کو ’بڈھی‘ جیسے نامناسب الفاظ کے ذریعے تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔یاد رہے کہ ملائیکا اروڑا اور ارجن کپور تنہائی میں وقت گزارنے کے لیے امریکا گئے ہوئے ہیں جہاں سے اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام پر اداکار کے ساتھ تصویر شیئر کرکے اس بات کی تصدیق کردی کہ دونوں تعلقات میں ہیں۔

تازہ ترین خبریں