08:52 am
زائرہ کا اپنی آخری فلم کی تشہیری مہم میں حصہ لینے سے انکار

زائرہ کا اپنی آخری فلم کی تشہیری مہم میں حصہ لینے سے انکار

08:52 am

اسلام آباد(نیو ز ڈیسک) مذہب کی خاطر بالی وڈ کو خیرباد کہنے والی اداکارہ زائرہ وسیم نے اپنی آخری فلم ’’دی سکائی از پنک ‘‘کی تشہیری مہم میں حصہ لینے سے انکار کر دیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق زائرہ بالی وڈ میں اب تک صرف دو فلموں’’دنگل‘‘ اور ’’سیکرٹ سپر سٹار‘‘ میں
نظر آئی ہیں اور ان کی تیسری فلم ’’دی سکائی ازپنک‘‘ اکتوبر میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔زائرہ کے شوبز کو خیرباد کہنے کے بعد ’’دی سکائی از پنک‘‘ ان کی بالی وڈ میں آخری فلم ہو گی، انہوں نے فلم میکر سے درخواست کی ہے کہ وہ انہیں فلم کی تشہیری سرگرمیوں سے باہر رکھیں جو اگست میں شروع ہوں گی۔

تازہ ترین خبریں