10:14 am
پریانکا نے شادی کے بعد نک جونس کو کیسا پایا؟

پریانکا نے شادی کے بعد نک جونس کو کیسا پایا؟

10:14 am

اسلام آباد(نیو ز ڈیسک)بھارتی دیسی گرل پریانکا چوپڑا کاکہنا ہے کہ انہوں نے کبھی بھی اپنے شوہر نک جونس کے بارے میں نہیں سوچا تھا کہ نک کی شخصیت بطور شوہر اور بوائے فرینڈایک جیسی ہو گی۔فرانس کے ایل میگزین کو انٹرویو دیتے ہوئے اداکارہ پریانکا چوپڑا نے امریکی گلوکار اور اپنے شوہرنک جونس سے متعلق اہم انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں حیرت ہے انہوں نے شادی کے بعد بھی نک جونس کو شوہر جیسا نہیں بلکہ شادی سے پہلے
کی طرح پایا ۔اداکارہ نے اپنے انٹرویو میں مزید کہا کہ وہ اور نک جونس ہر روزایک دوسرے کو نئے روپ میں دیکھتے ہیں اور دونوں ایک دوسرے کی کوئی نہ کوئی نئی عادت جانتے ہیں۔پریانکا نے کہا کہ جب میں نک کے بارے میں سوچتی ہوں تو مجھے تحفظ محسوس ہوتا ہے، نک جونس میری فیملی ہے جسے میں نے خود اپنے لیے چنا ہے۔دیسی گرل نے اپنی شادی سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اپنی شادی کی تیاری گزشتہ سال اکتوبر سے ہی شروع کر دی تھی ،جس کے ڈیڑھ مہینے بعد دسمبر میں ہماری شادی ہوئی ، شادی کی تیاریوں میں مصروف ہمیں اندازہ نہیں تھا کہ ہماری شادی اتنی شاندار اور غیر معمولی بن جائے گی۔واضح رہے کہ پریانکا چوپڑا اور نک جونس نے گزشتہ سال یکم دسمبر کو ہندواور 2دسمبر کو عیسائی طرزِ عمل کی شادی کی تھی۔

تازہ ترین خبریں