10:17 am
 ٹام کروز کے گھر خوشیاں ہی خوشیاں ، ہر طرف سے مبارکبایں 

 ٹام کروز کے گھر خوشیاں ہی خوشیاں ، ہر طرف سے مبارکبایں 

10:17 am

اسلام آباد(نیو زڈیسک)ہالی ووڈ کے سپر اسٹار ٹام کروز آج اپنی 57ویں سالگرہ منارہے ہیں۔ فلم ٹاپ گن سے شہرت پانے والے اداکار ٹام کروز 3 جولائی 1962 کو نیویارک میں پیدا ہوئے، وہ اب تک درجنوں فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا کر آسکر سمیت کئی ایوارڈ جیت چکے ہیں۔ٹام کروز نے ایک اور ’مشن امپاسیبل‘کو’پاسیبل‘کردیاانیس برس کی عمر میں ہالی ووڈ فلم دی اینڈ لیس لو سے اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والے ٹام کروز کی فلمی زندگی ہ
و یا ان کی ذاتی زندگی، وہ ہمیشہ سے ہی ہیڈ لائنز میں ہی رہے ہیں۔1996 میں ٹام کروز کی شہرہ آفاق فلم مشن امپاسبل نے ریلیز ہوتے ہی باکس آفس پر تہلکہ مچا دیا اور 64 ملین ڈالر کا ریکارڈ بزنس کر کے کئی ایوارڈز اپنے نام کر لیے۔ٹام کروز کی 2005 کی شاہکار فلم وار آف دی ورلڈز نے 230 ملین ڈالر سے زائد کمائی کر کے خوب شہرت سمیٹی۔ٹام کرو ز نے ٹاپ گن ماوریک میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں جو کہ رواں ماہ سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی جبکہ مشن امپاسبل سیریز کی ساتویں اور آٹھویں کڑی کا حصہ بنیں گے۔

تازہ ترین خبریں