03:27 pm
سمیع خان نے کامیابی کیلئے خود پر یقین ہونا لازم قرار دے دیا

سمیع خان نے کامیابی کیلئے خود پر یقین ہونا لازم قرار دے دیا

03:27 pm


اسلام آباد(آن لائن)اداکار سمیع خان نے کہا ہے کہ اگر انسان خود کو پہچان لے تو وہ کامیابی کیلئے راستے بنا سکتا ہے۔ بدھ کو ٹویٹر پر اداکار سمیع خان نے کہا کہ کامیابی کیلئے خود پر یقین ہونا لازم ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اگر آپ ہمت نہیں ہارتے ہیں اور محنے کرتے ہیں تو آپ کو آگے جانے سے کوئی نہیں روک سکتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ صرف لفظ نہیں بلکہ ان کی زندگی کے بنیادی اصول بھی ہیں۔
سمیع خان فلم ’’کاف کنگنا‘‘ میں اداکارہ عائشہ عمر اور فضا علی کے ساتھ مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔ خلیل الرحمن قمر کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ فلم رواں سال اکتوبر میں سینما کی زینت بنے گی۔
 

تازہ ترین خبریں