11:39 am
اکشے کمار کے ساتھ کام کرنے کی آفر ہوئی تھی، مایا علی

اکشے کمار کے ساتھ کام کرنے کی آفر ہوئی تھی، مایا علی

11:39 am

اسلام آباد(نیو ز ڈیسک) معروف اداکارہ مایا علی کا کہنا ہے کہ انہیں اکشے کمار کی فلم میں کام کی آفر ہوئی تھی اور اس کے لیے آڈیشن دینے بھارت بھی گئی تھی۔مایا علی نے ایک ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ مجھے بالی ووڈ کی فلمیں بہت پسند ہیں۔ میں لڑکپن میں کرن جوہر کی تقریباً تمام ہی فلمیں دیکھ چکی ہوں تو آپ سوچ سکتے ہیں کہ میں کتنی فلمی ہوں گی۔ در حقیقت میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ میں اداکارہ بن جاؤں گی۔ لیکن جب
آپ کے نصیب میں کچھ لکھ دیا جاتا ہے تو وہ ہو کر رہتا ہے اور بلآخر وہ ہوا جس پر میں نے کبھی نظر ثانی ہی نہیں کی۔مایا علی نے شہریار منور کے ساتھ نئی آنے والی فلم ’ پرے ہٹ لو‘ میں اداکاری کے حوالے سے اپنے تجربے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہریار منور کے ساتھ کام کرنا میرے لئے کسی نعمت سے کم نہیں تھا کیوں کہ میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ فلم کا کام مکمل کرنا اتنا آسان ہوگا۔ شہریار نے میرا بھرپور ساتھ دیا اور اور موقع فراہم کیا تاکہ میں اطمینان محسوس کرتے ہوئے بہترین اداکاری کرسکوں۔مایا علی نے یہ بھی کہا کہ فلم طیفا ان ٹربل کے بعد پرے ہٹ لو میری دوسری فلم ہے لیکن میری یہ فلم پہلی فلم سے بالکل مختلف ہے۔ میری خوش نصیبی ہے کہ مجھے دونوں فلموں میں مختلف کردار ادا کرنے کا موقع ملا کیوں کہ طیفا ان ٹربل ایکشن کامیڈی فلم تھی جب کہ ’پرے ہٹ لو‘ جذبات سے بھرپور محبت پر مبنی فلم ہے۔بالی ووڈ سے آفر کے حوالے سے مایا علی نے انکشاف کرتے ہوئے جواب دیا کہ مجھے اکشے کمار کی فلم کے لئے آفر آئی تھی یہاں تک کہ میں آڈیشن دینے بھارت بھی گئی تھی، سب کچھ سوچا ہوا تھا لیکن کچھ مسائل کی وجہ سے میں آگے نہ جا سکی۔مایا علی نے خواہش کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ میں رنویر سنگھ کے کام کرنے کے جذبے کو بہت پسند کرتی ہوں اور اگر کبھی مجھے موقع ملا تو میں ان کے ساتھ ضرور کام کرنا پسند کروں گی لیکن جہاں تک بات ساتھ کام کرنے والے پرکشش شخص کی ہے تو اس میں کوئی شک نہیں کہ شہریار منور پُرکشش شخصیت کے مالک ہیں۔

تازہ ترین خبریں

نور مقدم کیس کے دوران عثمان مرزا کو تو سب بھول ہی گئے ، کیس میں بڑی پیش رفت ، اہم انکشافات

نور مقدم کیس کے دوران عثمان مرزا کو تو سب بھول ہی گئے ، کیس میں بڑی پیش رفت ، اہم انکشافات

سیکرٹری قانون استعفیٰ کب اور کیوںدیں گے؟ خود ہی بتا دیا

سیکرٹری قانون استعفیٰ کب اور کیوںدیں گے؟ خود ہی بتا دیا

خبردار! اے ٹی ایم استعمال کرتے ہوئے چوکنا رہیں

خبردار! اے ٹی ایم استعمال کرتے ہوئے چوکنا رہیں

ملکی بڑی شخصیات کی جانب سے کروڑوں کے پلاٹ 100روپے کنال میں خریدے جانے کا انکشاف

ملکی بڑی شخصیات کی جانب سے کروڑوں کے پلاٹ 100روپے کنال میں خریدے جانے کا انکشاف

 ،اسلام آبادسیکٹر E/11میں 1سو روپے فی کنال کے حساب سے لوٹ سیل لگ گئی ،پاکستانی حیران ، پریشان

 ،اسلام آبادسیکٹر E/11میں 1سو روپے فی کنال کے حساب سے لوٹ سیل لگ گئی ،پاکستانی حیران ، پریشان

وزارت تعلیم کا ویکسی نیشن نہ کرانیوالے اساتذہ اور سکول سٹاف کا داخلہ بند کرنے کا فیصلہ

وزارت تعلیم کا ویکسی نیشن نہ کرانیوالے اساتذہ اور سکول سٹاف کا داخلہ بند کرنے کا فیصلہ

 انتخابات میں شکست پرنام بدلنے کے سوال پر عطا ء اللہ تارڑدلچسپ ردعمل

انتخابات میں شکست پرنام بدلنے کے سوال پر عطا ء اللہ تارڑدلچسپ ردعمل

تحریک انصاف کا الیکشن کمیشن کے نوٹس پر موقف سامنے آگیا

تحریک انصاف کا الیکشن کمیشن کے نوٹس پر موقف سامنے آگیا

عید کیلیے جانے والے مہاجرین افغانستان میں پھنس گئے

عید کیلیے جانے والے مہاجرین افغانستان میں پھنس گئے

افغان مہاجرین کو اب اپنے وطن واپس جانا چاہیے

افغان مہاجرین کو اب اپنے وطن واپس جانا چاہیے

پنجاب کے 46 فیصد شہری بزدار حکومت کی کارکردگی کو ’’زیرو‘‘ قرار دیدیا

پنجاب کے 46 فیصد شہری بزدار حکومت کی کارکردگی کو ’’زیرو‘‘ قرار دیدیا

بڑھتا کورونا وائرس :سند ھ حکومت نے 8اگست تک لاک ڈائون لگا دیا

بڑھتا کورونا وائرس :سند ھ حکومت نے 8اگست تک لاک ڈائون لگا دیا

پاکستان سمیت جو بھی ان ممالک جائے گا اس پر 3سال کی پابندی لگا دی جائے،سعودی عرب نے بڑا فیصلہ کر لیا

پاکستان سمیت جو بھی ان ممالک جائے گا اس پر 3سال کی پابندی لگا دی جائے،سعودی عرب نے بڑا فیصلہ کر لیا

ڈاکٹر عشرت حسین نے استعفیٰ کیوں دیا؟ استعفیٰ دینے پر وزیراعظم عمران خان نے کیا کہا؟ جانیں 

ڈاکٹر عشرت حسین نے استعفیٰ کیوں دیا؟ استعفیٰ دینے پر وزیراعظم عمران خان نے کیا کہا؟ جانیں