06:47 am
کرشمہ اورکرینہ کپورکی 16 برس قبل کی تصاویر سوشل میڈیاپر وائرل

کرشمہ اورکرینہ کپورکی 16 برس قبل کی تصاویر سوشل میڈیاپر وائرل

06:47 am

اسلام آباد(نیو ز ڈیسک) بالی ووڈ کی مشہورکپورسسٹرز کرشمہ اورکرینہ کپورکی 16 برس قبل کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیاپر وائرل ہورہی ہیں۔بالی ووڈ کی مقبول ترین مہندی آرٹسٹ وینا ناگڈا نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر کرشمہ اور کرینہ کپور کی 16 برس قبل لی گی تصویر شیئر کرائی ہے یہ تصویر 2003 میں کرشمہ کپور کی مہندی پر لی گئی تھی۔تصویر میں کرشمہ کپورہاتھوں میں مہندی لگائے پیلے رنگ کے لہنگے میں بہت
خوبصورت لگ رہی ہیں، جب کہ کرینہ کپورسرخ لہنگے اورسنہری بالوں میں آج کی کرینہ سے بالکل مختلف نظر آرہی ہیں۔سوشل میڈیا صارفین نے تصویرپراظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان 16 برسوں میں کرشمہ کپور میں زیادہ بدلاؤ نہیں آیا ہے لیکن کرینہ کافی بدل گئی ہیں۔سوشل میڈیا پرکرشمہ کپورکی مہندی کی تقریب کی ویڈیو بھی وائرل ہورہی ہے جس میں ڈیزائنرمنیش ملہوترا، سری دیوی، جھانوی کپور سمیت متعدد فنکار نظر آرہے ہیں۔واضح رہے کہ کرشمہ کپورنے 2003 میں دہلی کے بزنس مین سنجے کپور سے شادی کی تھی جن سے ان کے دو بچے ہیں، تاہم 2016 میں دونوں میں علیحدگی ہوگئی۔یاد رہے کہ وینا ناگڈا بالی ووڈ اسٹارز کی پسندیدہ مہندی آرٹسٹ ہیں، بڑے بڑے اسٹارزاپنی شادی اور مہندی کی تقاریب میں وینا کو ہی مہندی لگانے کے لیے بلاتے ہیں۔ وینا اکثر اپنے انسٹاگرام پر بالی ووڈ اسٹارز کو مہندی لگانے کی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں۔

تازہ ترین خبریں