03:28 pm
علی ظفر کی میشا شفیع کے وکیل کو گانا سنانے کی پیشکش

علی ظفر کی میشا شفیع کے وکیل کو گانا سنانے کی پیشکش

03:28 pm

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف گلوکار و اداکار علی ظفر نے جنسی ہراسگی کے کیس کی سماعت کے دوران میشا شفیع کے وکیل کو گانا سنانے کی پیشکش کردی ۔ عدالت میں علی ظفر نے اپنا بیان قلمبند کرایا توطویل بیان پر میشا شفیع کے وکیل نے اعتراض لگایا جس پر علی ظفر نے کہا کہ اگرآپ تھکاوٹ کاشکار ہوگئے ہیں تو گانے سنا دیتا ہوں ۔ایڈیشنل سیشن جج امجد علی شاہ نے کیس کی سماعت کی عدالت میں علی ظفر اپنا تفصیلی بیان قلمبند کرایا۔
انہوں نے بتایا کہ ہمیشہ فیملی کے ساتھ میشا سے ملاقات ہوئی مجھ پر الزامات لگانے کیلئے جعلی اکاؤنٹس کا سہارالیا گیا علی ظفر کے طویل دلائل سے اکتا کر میشا کے وکیل نے کہا اب تو تھکاوٹ ہو گئی علی ظفر نے کہا تھکاوٹ اتارنے کیلئے آپ کو گانے سنا دیتا ہوں جس پر کمرہ عدالت قہقہوں سے گونج اٹھا۔

تازہ ترین خبریں