06:48 am
اداکارہ ذہین طاہرہ طبیعت بہتر ہونے پر گھر منتقل

اداکارہ ذہین طاہرہ طبیعت بہتر ہونے پر گھر منتقل

06:48 am

اسلام آباد(نیو زڈیسک) سینئر اداکارہ ذہین طاہرہ کو مقامی ہسپتال سے طبیعت بہتر ہونے کی بنا پر ڈسچارج کر دیا گیا، ان کو تقریبا 15 روز قبل دل کا دورہ پڑنے کے سبب ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سینئر اداکارہ اور پروڈیوسر ذہین طاہرہ کی صحت بہتر ہونے کے سبب ہسپتال سے گھر منتقل کر دیا گیا، ذہین طاہرہ کو 24 جون کو دل کا دورہ پڑا تھا جس پر انھیں تشویشناک حالت میں ہسپتال داخل کروایا گیا تھا جہاں وہ کئی دن وینٹی لیٹر پر
رہیںِ۔اداکارہ نے پی ٹی وی سمیت نجی چینلز کی سینکڑوں ڈرامہ سیریلز میں کام کیا، اسی لئے دور حاضر کی سب سے سینئر اداکارہ کہلاتی ہیں۔ انھیں پی ٹی وی کے سب سے مقبول ڈرامے " خدا کی بستی " میں کام کرنے کا اعزاز بھی حاصل ہے، حکومت پاکستان نے ان کی فنی خدمات کے اعتراف میں 2013 میں تمغہ امتیاز سے نوازا۔ اداکارہ کو ہسپتال سے اب گھر منتقل کر دیا گیا ہے جہاں وہ رو بصحت ہیں۔

تازہ ترین خبریں